گلگت بلتستان

زلزلےکے دوران زخمی ہونے والے بچے کی ہر ممکن مدد کی جائے گی، سلطان گولڈن

گلگت (پ ر) یتیم معصوم کاشف یاسین کے گاؤں تھوئی سے تعلق رکھنے والا آٹھ سالہ بچہ جو گزشتہ ماہ زلزلے کے دوران پتھر لگنے سے زخمی ہوا تھا مناسب علاج معالجہ نہ ہونے کی وجہ سے زندگی اور موت کی کشمکش میں مبتلا ہے گزشتہ ماہ کے بدترین زلزلے کی زد میں آنے والے آٹھ سالہ یتیم کاشف کے قریبی رشتہ دار علاج معالجے کیلئے اسلام آباد لے کر گئے تاہم علاج معالجے کے اخراجات برداشت نہ کرسکنے کی وجہ سے زخمی بچے کو بیہوشی کی حالت میں واپس بائی روڈ24گھنٹے کے سفر طے کرکے گلگت لائے گلگت میں بھی اس یتیم بچے کو علاج معالجے کی مناسب سہولیات دستیاب نہیں اور بچے کے حقیقی چچا جو محنت مزدوری کرکے خاندان کی کفالت کررہاہے نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ دیگر زخمیوں کی طرح امدادی رقم کا چیک بھی ملا ہے اور وزیر اعلیٰ کے کہنے پر ہمیں50ہزار روپے مل گئے جو علاج معالجے کے دوران ختم ہوگئے ہیں اور اب زخمی بچے کی علاج پر اخراجات برداشت کرنا ہمارے بس کی بات نہیں ہے انہوں نے وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان حافظ حفیظ سے اپیل کی ہے کہ بچے کے علاج کیلئے احکامات دے کر اس یتیم بچے کی جان بچانے میں اپنا کردار ادا کریں ادھر پاکستان پیپلز پارٹی کے سینئر رہنما سلطان محمد گولڈن اور رانا نظیم نے بچے کی عیادت کی اور ہر ممکن تعاون کا یقین دلایا سلطان محمد گولڈن اور رانا نظیم نے میڈیاسے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان اپنی اولین فرصت میں اس یتیم بچے کو علاج معالجے کی فراہمی کیلئے اقدامات کریں تاکہ اس بچے کی جان بچائی جاسکے انہوں نے مخیر حضرات سے بھی اپیل کی ہے کہ اس بچے کی جان بچانے کیلئے مالی امداد فراہم کریں۔

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button