گلگت بلتستان

قراقرم یونیورسٹی کے معاملے کو سنجیدگی سے نہیی لیا گیا، امجد حسین ایڈوکیٹ

گلگت (پ۔ر) پاکستان پیپلز پارٹی گلگت بلتستان میڈ یا سیل سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ مسلم لیگ ن کی حکومت اور اس کے اقدامات بد نیتی پر مبنی ہے جس کی واضح ثبوت پارلیمانی کمیٹی کے غیر ذمہ دارانہ رویہ ہے۔ان خیالات کا اظہار پی پی پی گلگت بلتستان کے صدر امجد حسین ایڈوکیٹ نے جاری کردہ بیان میں کہا ۔انہوں نے مزید کہا کہ قراقرم انٹر نیشنل یو نیورسٹی کے مسئلے کو صوبائی حکومت اور یو نیورسٹی انتظامیہ کی نا اہلی کی وجہ سے بہت بڑا ایشو بنا یا گیا ہےجو کہ انتہائی حساس ہے۔

اس موقع پر پارلیمانی کمیٹی سابقہ حکومت کے پارلیمانی کمیٹی کے TORکو دیکھتے ہوئے یو نیورسٹی کے معاملے کو حل کرنا چاہیے ۔موجودہ حکومت کی نا اہلی کی وجہ سے نان مذہبی ایشوز بھی مذہبی مذہبی ایشوز بنتے جارہے ہیں جس کی وجہ سے علاقہ کا امن تباہ ہو رہا ہے۔ اگر یونیورسٹی کے معاملے کو سنجیدگی سے نہ لیا گیا اور اسی طرح یونیورسٹی کی بندش جاری رہی تو یہ گلگت بلتستان کے عوام کے لئے بہت بڑا نقصان ہوگا ۔

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button