گلگت بلتستان

بابا جان عوامی ورکرز پارٹی کا امیدورہوگا

ہنزہ ( بیوررپورٹ) ہنزہ ضمنی انتخابات میں کامریڈ بابا جان کو عوامی ورکرز پارٹی کا امیدور لانے کا اعلان کردیا۔ AWP حلقہ 6 ہنزہ کے ضمنی الیکشن میں بھر پور انداز میں شرکت کرے گی اور جیت کر عوامی حقوق ان کو دلا کر رہے گی ۔ ان خیالات کا اظہار عوامی ورکرز پارٹی گلگت بلتستان کے مرکزی آفس علی آباد ہنزہ میں AWPکے رہنماوں اور کارکنوں کا اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا جس میں انجینئر امان اللہ ، اکرم اللہ بیگ جمال ،نعیم ،ظہور الہٰی ، کامریڈ واجد ، امین ، کامریڈ علی ،محمد علی شاہ ، کامران ، جاوید حسین اور دیگر کارکنوں نے کثیر تعداد میں شرکت کی ۔

سینئر رہنماء حق پرست و سماجی و سیاسی شخصیت انجینئر امان اللہ نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ اس بار ضمنی انتخاباب میں کامریڈ باباجان ہی ہمارا متفقہ امیدور ہیں۔ ضمنی الیکشن میں جیت کر غریب اور محنت کش کے ساتھ ھونے والے ناانصافیوں کا خاتمہ کرینگے ۔ انہوں نے حکمران جماعت کو تنبیع کرتے ھوے کہا کہ الیکشن شیڈول کے اعلان ہونے کے بعد کوئی حکومتی شخصیت ہنزہ کادورہ یا اعلانات نہ کرے کیوں کہ یہ ضابطہ اخلاق کی کھلی خلاف ورزی ہے ۔ انہوں نے کہا کی حکمران جماعت یعنی ن لیگ پہلے عام انتخابات کی طر ح ان انتخابات میں پری پول ریگنگ کرنے کی کوشش نہ کرے کیوں کہ ہم ان کے چال سمجھ چکیں ہیں اور اگر ایسا ہونے کی صورت میں بھر پور مزاہمت کی جائے گی ۔ انجینئر امان اللہ نے کہا کہ گورنر گلگت بلتستان کا گھر ن لیگ ہنزہ کا الیکشن کمپیئن آف بنا ہوا ہے جس کی الیکشن کمیشن نوٹس لے۔

K

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button