Uncategorized

صوبا ئی وزیر اطلاعات حاجی محمد ابراہیم ثنائی نے پارا چنار دھما کے کی شدید مذمت کی

گلگت ( پ ر) صوبا ئی وزیر اطلاعات حاجی محمد ابراہیم ثنائی نے کرم ایجنسی کے صدرمقام پارا چنارکے عید گاہ با زار میں دھما کے کی شدید الفاظ میں مذمت کی ہے۔ صوبائی وزیر اطلاعات نے دھماکے میں جاںبحق افراد کے لواحقین سے ہمدردی کا اظہار کرتے ہوئے زخمیوں کی جلد صحت یابی کے لیے دعا کی ہے۔ صوبائی وزیر اطلاعات نے کہا ہے کہ دہشتگرد اپنی گھناونی حر کا ت سے ملک و قوم کا عزم متزلزل نہیں کر سکتے۔ دہشت گردی کے مکمل خاتمے کے لیے پوری قوم یکجا ہے، ان بزدلانہ کاروائیوں سے قوم کے حوصلے کمزور نہیں ہو سکتے۔

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button