ا سکردو: پی پی پی ایکشن کمیٹی بلتستان کے ایشوزکے حل کیلئے جد و جہد کا اعلان
ا سکردو (پریس ریلز ) آج پیپلزسکرٹیریٹ اسکردو میں پی پی پی ایکشن کمیٹی کا ایک اہم اجلاس ہوا ۔ اجلاس میں بلتستان ریجن خاص کر ضلع سکردو میں عوام کو درپیش مشکلات پر اظہار خیال کیا گیا ۔جن عوامی ایشوز پر کمیٹی نے تشویش ظاہر کی ان میں اسکردو روڈ، بلتستان کے پولیس جوانوں کو ریزرو فورس کے نام پر دربدری، نیشنل ایجو کیشن فاونڈیشن اساتذہ کے مسائل، محکمہ تعمیرات عامہ کے عارضی ملازمین کے ساتھ ہونے والی نا انصافی ،سکردو ڈی ایچ کیو ہسپتال کو درپیش مشکلات ، ڈاکٹر ز کی کمی ،ادویات اور سہو لیات کی عدم دستیابی ، بجلی کی مسلسل لوڈ شیڈینگ ، گندم اور آٹے کا بحران پر حکومت کی عدم تو جہی اور غفلت کو عوام دشمن پالیسی قرار دیا اور کمیٹی نے اس حوالے سے مختلف سرکاری اداروں کے سربراہان سے ملاقات کر کے عوام کے تحفظات اور مطالبات سے آگاہ کرنے کا فیصلہ کر لیا نیز عوام سے بھی رابطہ مہم شروع کرنے کی ضرورت پر زور دیا گگیا۔
پی پی پی ایکشن کمیٹی ممبر جی بی اسمبلی عمران ندیم کی سربرائی میں مذکورہ ایشوز و مشکلات کے حل کیلئے اپنی جد و جہد تیز کریگی۔ کمیٹی ممبران میں محمد اقبال، اپو علی، محمد ایوب شگری، رضا حیدری، وزیر فدا حسین اور ممتاز حسین وغیرہ شامل ہونگے۔ ضرورت پڑنےپر دیگر سیاسی جماعتوں کے ساتھ آل پارٹیز کانفرنس بلاکر لائحہ عمل مرتب کیا جائے گا۔