گلگت بلتستان

وزیر اعلیٰ کو قدرت نے قائدانہ صلا حتوں سے نوازاہے۔ گو رنر گلگت بلتستان

گلگت ( پ ر) گو رنر گلگت بلتستان میر غضنفر علی خان نے کہا ہے کہ گلگت بلتستان کی خو شی قسمتی ہے کہ حفیظ الرحمن کی شکل میں ایک ایسا وزیر اعلیٰ ملاہے جس کو قدرت نے قائدانہ صلا حتوں سے نوازاہے۔ ،آپ نے امید ظا ہر کی ہے کہ وزیر اعلیٰ حافظ حفیظ الر حمن کی قیادت میں یہ صو بہ دن دگنی رات چگنی تر قی کر ے گا۔ محکمہ اطلاعات گلگت بلتستان کو دیئے گئے اپنے ایک بیا ن میں انہو ں نے وزیر اعظم محمد نوا زشریف پا کستان کو خراج تحسین پیش کی کہ انہو ں نے صوبہ کی با گ دوڑ ایک ایسے شخص کے ہا تھ میں دی جو کہ ہر قسم کے حا لا ت سے نبردآزماہو سکتا ہے۔ گورنر میر غضنفر علی خان نے کہا کہ علاقے کو تر قی و تعمیر کی سخت ضرورت ہے اور یہ صرف اسی صورت ممکن ہے کہ مل جل کر کوشش کی جا ئیں۔

انہو ں نے کہا ہے کہ محمد نواز شریف نے ہمیشہ گلگت بلتستا ن کو تر جیحی بنیا د پر تر قیاتی منصوبوں میں او لیت دی ہے ۔ انھوں نے نشاندہی کی کہ بے روز گاری اور بجلی کی کمی جیسی مشکلا ت سے درپیش عوام کیلئے صوبا ئی حکو مت سخت محنت کررہی ہے۔ انہو ں نے مزید کہا کہ ہم وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان حافظ حفیظ الرحمن کو دل سے چا ہتے ہیں اور گلگت بلتستان کی تر قی چا ہتے ہیں۔ گورنر نے اقصادی راہدا ری کو گلگت بلتستان کی تر قی کیلئے سنگ میل قرار دیتے ہو ئے کہا کہ وزیر اعظم محمد نوازشریف اس علا قے کیلئے سب کچھ کر نے کا عزم رکھتے ہیں انہو ں نے کہا کہ وزیر اعظم جب بھی وعدہ کرتا ہے وہ پورا کرتا ہے لہذا گلگت بلتستان کی تر قی کے حوالے سے جو بھی با تیں کی گئی ہیں وہ پوری کر دی جا ئے گی گورنر نے کہا کہ وزیراعظم نواز شریف کا شکریہ ادا کیاکہ ان پرا عتما د کرتے ہو ئے گو رنر کی زمہ داری تفویض ہے ۔

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button