گلگت : پا کستان پیپلز پارٹی کی طرف سے سانحہ آرمی پبلک سکول پشاور کے سلسلے میں شمع رو شن

گلگت (پ ر ) سانحہ آرمی پبلک سکول پشاور کے سلسلے میں پا کستان پیپلز پارٹی کے کارکنا ن سمیت سینکڑوں کی تعدادمیں لوگوں نے بے نظیر چوک پر شمع رو شن کیے۔ پیپلز پارٹی میڈ یا سیل سے جاری کرد ہ بیان میں آرمی پبلک سکول پشاور میں 16دسمبر 2014کو دہشت گردوں کے ہاتھوں بے گناہ شہید ہونے والے طلبا کو خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا ہے کہ دہشت گردوں نے اس بزدلانہ کاروائی کے ذریعے طلبہ میں خوف و ہراس پید ا کرنے کی کوشش کی لیکن اس واقعے کے بعد طلبہ نے ایک نئے عزم کے ساتھ حصول علم پر توجہ مرکوز کر کے دہشت گردوں کے منفی عزائم کو خاک میں ملایا۔ دہشت گردوں کے خاتمے کیلئے ضرب عضب آپریشن میں مصروف عمل پاک فوج کے جوانوں کو خراج عقیدت پیش کرتے ہیں ۔صو با ئی حکو مت سا نحہ پشاو ر کے شہدا اور لو ا حقین کے لئے کو ئی ایسا پر و گرام منعقد نہ کر نا صو با ئی حکو مت کیطرف سے شہدا ء کو نظر انداز کرنے کا مترادف ہے۔ ملک بھر کے دیگر صو بو ں میں پروگرام منعقد کر کے شہداکے سا تھ ہمدر دی کر کے لو ا حقین کے ساتھ اظہار ہمدردی کی لیکن گلگت بلتستان حکومت کی طر ف سے ایسا پرو گرام منعقد نہیں کر کے شہدا ء کے لو ا حقین کو ما یو س کر دیا۔

Print Friendly, PDF & Email

آپ کی رائے

comments