یوم شہدا کے سلسلے میں آرمی پبلک سکول استور میں تقریب کا انعقاد
استور( سبخان سہیل) یوم شہدا آرمی پبلک سکول پشاور کے سلسلے میں آرمی پبلک سکول استور میں ایک پر وقار تقریب کا انعقاد کیا گیا جسکے مہمان خصوصی کرنل عاصم ڈپٹی کمانڈر 80برگیڈ استور تھے۔ تقریب میں عمایدین استور، اسسٹنٹ کمشنر ہیڈ کواٹر اور سکول کے بچوں کی ایک بڑی تعداد نے شر کت کی۔
تقریب میں آرمی پبلک سکول استور کے بچوں نے آرمی پبلک سکول پشاور کے سانحے کے حوالے سے تقاریر، ملی نغمے اور مختلف ٹیبلوز پیش کئے۔
اس مو قعے پر تقریب کے مہمان خصوصی ڈپٹی کمانڈر کرنل عاصم نے کہاکہ ہم اپنی جغرافیائی اورنظریاتی سرحدوں کی حفاظت کر نا خوب جانتے ہیں۔ ہم اندرونی اور بیرونی خطرات سے اگاہ ہیں۔ ضرب عضب آپریشن نہیں بلکہ ایک نظریہ ہے اور اس نظرئے کو پایا تکمیل تک پہنچانے کے لئے عسکری قیادت، سیاسی قیادت اور بحسیت قوم ہم سب ایک ہیں۔انہوں نے سانحہ آرمی پبلک سکول پشاور میں شہید ہو نے والے بچوں کو خراج تحسین پیش کرتےکیا۔ پاک آرمی پاکستان کی سر زمین سے آخری دہشت گرد کے خاتمے تک ضرب عضب جاری رکھے گی۔ انشااللہ وہ دن دور نہیں جس دن پاکستان سے دہشت گردی کا مکمل صفایا کیا جائے گا۔ ہم آج کے اس دن کی توسط سے ان تمام شہدا کو خراج عقدات پیش کرتے ہیں۔