گلگت بلتستان

چلاس: گونر فارم میں کار حادثہ، دو افراد لا پتا ایک زخمی

چلاس(بیوروچیف) گونر فارم میں کار حادثے کا شکار، دو افراد لا پتا ایک زخمی۔ ذرائع کے مطابق دوپہر کے وقت گونر فارم کے قریب سڑک پر جمی ککر سے سیلون کار اچانک پھسل گئی اور شاہراہ قراقرم سے بے قابو ہو کر دریائے سند ھ میں جا گری۔ جس کے نتیجے میں کار میں سوار تین میں سے دو افراد قلار شاہ ولد محمد رمضان ساکن داسواور پختون ولد شاہ عالم ساکن گوہر آباد کار سمیت دریا برد ہو کر لاپتا ہوگئے ہیں۔جبکہ ایک شخص یحییٰ ولد اسحاق ساکن داسو زخمی حالت میں مقامی افراد نے ریسکیو کر کے نکال لیا ہے اور قریبی اسپتال منتقل کر دیا ہے۔

دریا میں گاڑی سمیت گر کر لاپتا ہونے والے افراد کی تلاش کے لئے مقامی افراد ریسکیو میں مصروف ہیں۔تاحال کوئی کامیابی نہیں مل سکی ہے۔ذرائع کے مطابق تینوں افراد گاڑی میں سوار تھے اور گونر فارم کے قریب شاہراہ قراقرم پر چشمے کے پانی سے گاڑی کو دھونا چاہتے تھے۔مگر سڑک پر جمی ککر سے گاڑی پھسل گئی اور بے قابو ہو کر سینکڑوں فٹ کھائی سے ہوتے ہوئے دریائے سندھ میں جا گری۔

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button