حکومت گلگت بلتستان میڈیا کنونشن کے اعلامیے پر عملدرآمد کو یقینی بنائے، ہنزہ پریس کلب
ہنزہ (پ ر) ہنزہ پریس کلب کا ایک اہم اجلاس زیر صدارت اجلال حسین ضلعی صدر منعقد ہوا ۔ اجلاس میں حال ہی میں منعقد ہونے والے میڈیا کنونشن کے فیصلوں اور ان پر عملدرآمد کے حوالے سے امور پر غور کیا گیا۔ اجلاس میں اس بات پر زور دیا گیا کہ حکومت گلگت بلتستان میڈیا کنونشن کے اعلامیے پر اس کے روح کے مطابق عملدرآمد کو یقینی بنائے اور انفارمیشن ڈیپارٹمنٹ گلگت بلتستان کے کنٹریکٹ ملازمین جن کی مدت ملازمت اس سال دسمبر میں ختم ہورہی ہے کے مدت ملازمت میں مزید کسی قسم کی توسیع نہ کی جائے۔ ایف پی ایس سی کے ذریعے ان پوسٹوں پر تعیناتی عمل میں لا کر انصاف کے تقاضے پورے کیے جائیں۔
محکمہ اطلاعات گلگت بلتستان میں مختلف اداروں سے ٖڈیپوٹیشن پرلائے ہوئے عملے کو فورا اپنے متعلقہ محکموں میں واپس بیھج کر گلگت بلتستان سے قابل اور اہل قلم دوست عملے کو فوری طور میرٹ کے ذریعے تعینات کی جائے۔ تاکہ گلگت بلتستان میں گزشتہ ادوار میں صحافتی تنظیموں کے ساتھ ہونے والے ناروا سلوک کا ازالہ ممکن ہو اور گلگت بلتستان میں صحافتی تنظینوں کا جو استحصال ہورہا ہے وہ رک سکے۔
اجلاس میں اب تک پیش کردہ چارٹر آف ڈیمانٖڈ پر عمل درآمد نہ ہونا گلگت بلتستان کی صحافتی تنظیموں کے لئے لمحہ فکریہ قرار دیا گیا۔ اس موقع پر یہ فیصلہ کیا گیا کہ اگر صوبائی حکونت چارٹر آف ڈیمانٖڈ پر عمل درآمد نہیں کریگی تو گلگت بلتستان کی صحافتی تنظیمیں حکومت اور محکمہ اطلاعات کے خلاف راست اقدام پر مجبور ہونگی ۔