گلگت بلتستان

حکومت میڈیا کنونشن کےچارٹر آف ڈیمانڈ پر بر وقت عملدرآمد کرواکے صحافت دوستی کا ثبوت دیں۔ پریس کلب نگر

نگر (پریس ریلز) ضلعی پریس کلب نگر کا اہم اجلاس صدر پریس کلب غلام مرتضٰی شامیری کی صدارت میں منعقد ہوا ۔ اجلاس میں میڈیا کنونشن کے متفقہ اور تاریخی اعلامیے پر عملدرآمد میں تاخیرکے حوالے سے گفت وشینید کرتے ہوئے حکومت گلگت بلتستان سے مطالبہ کیا گیا کہ وہ اس چارٹر آف ڈیمانڈپر عملدرآمد کو فل فور یقینی بنائے اور انفارمیشن سیل کے عارضی ملازمین جن کی مدت ملازمت 31دسمبر کو ختم ہورہی ہے میں مذید توسع نہ کی جائے اور دوسرے محکموں سے ڈپوٹیشن پر آئے ہوئے ملازمین کو ان کے متعلقہ محکموں میں واپس بھیج کر خالی ہونے والے آسامیوں پر ایف پی ایس سی کے ذریعے صاف شفاف بھرتیاں کی جائیں تاکہ یہ اہم محکمہ گلگت بلتستان اپنا کلیدی کردار ادا کر سکے۔ شرکائے اجلاس نے میڈیا سیل کے کارکردگی کو کڑی تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ اس محکمے کے وجود سے مسائل سلجھنے کے بجائے الجھ چکے ہیں اور یہ محکمہ اپنے اہداف کے حصول میں مکمل طور پر ناکام ہوچکا ہے جس کی تمام تر ذمہ داری کنٹریکٹ ملازمین پر عائد ہوتی ہے۔ اجلاس میں حکومت گلگت بلتستان پر زور دیا گیا کہ وہ چارٹر آف ڈیمانڈ پر بر وقت عملدرآمد کرواکے صحافت دوستی کا ثبوت دیں۔

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button