ہنزہ میں جشن عید میلاد البنی ﷺ کے سلسلے میں تقریب کا انعقاد
ہنزہ ( اجلال حسین ) جشن عید میلاد البنی ﷺ کے سلسلے میں ضلعی انتظامیہ ہنزہ اور محکمہ تعلیم ہنزہ کے زیر اہتما م شاندار تقریب کا انعقاد کیا گیز جس میں ضلع ہنزہ کے سرکاری سکولوں کے درمیان نعت شریف اور تقریری مقابلے ہوئے۔ اس موقع پر مہمان خصوصی ڈپٹی کمشنر ہنزہ برہان آفندی نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ امت مسلمہ کو پاک رسول کی تعلیمات پر عمل کرنے کی ضرورت ہے۔ ان کی ہدایات پر عمل نہ کرنے کی وجہ سے دنیا میں مسلمان کے لئے مختلف مشکلات کا سامنا ہے۔ ان کی سنت پر عمل کرتے ہوئے اگر امت مسلمہ چلے تو کوئی طاقت ہمیں ایک دوسرے سے جدا نہیں کر سکتا۔
عید میلاالنبی کے حوالے سے منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے مقررین نے کہا کہ ہمیں آپس میں اتفاق و اتحاد کے ساتھ زندگی گزارنا ہوگا۔ رسول اللہ کی زندگی ہمارے لئے مشعل راہ ہے۔ ان کے اصولوں پر چلتے ہوئے عفو درگز اور صبر سے ہمیں سبق ملتا ہے کہ مسلما ن کی آپس میں بھائی چارہ گی اور اتفاق کی اشد ضرورت ہے۔
عیدمیلاد میں منعقدہ تقریب میں تقریری مقابلے میں گورنمنٹ گرلز ہائی سکول کریم آباد کے طالبہ دل آویز نے پہلی پوزیش حاصل کرلی جبکہ سمن علی گر لز مڈل سکول گنش ہنزہ دوسری پوزیشن اور تیسری پوزیشن رقصانہ گورنمنٹ گرلز ہائی سکول ناصر آباد نے حاصل کی۔ جبکہ نعت رسول مقبول ﷺ میں پہلی پوزیشن سلیمہ گرلز ہائی سکول کریم آباد ، دوسری پوزیشن گلشن پری گورنمنٹ سکول ناصر آباد اور عارفہ اور انجیلا نے تیسری پوزیشن حاصل کی۔
مہمان خصوصی دپٹی کمشنر ہنزہ ، ایس پی ہنزہ نے پوزیشن حال کرنے والے شرکاء کو نقد انعام کے ساتھ اسناد تقسیم کئے۔ عید میلاد کے حوالے سے منعقدہ تقریب میں ڈی سی ہنزہ کے علاوہ ایس پی ہنزہ، اسماعیلی ریجنل کونسل کے صدر شریف خان ، مسجد علی علی آباد کے خطیب سیخ موسی ٰ کریمی، اسماعیلی طریقہ بورڈ کے سینئر اسکالر ڈاکٹر عبد العزیز دینار اور دیگر مقررین نے اس دن کے حوالے سے خطاب کیا۔ مقررین نے امت مسلمہ پر زور دیا کہ وہ کامل انسانیت کے اسوۂ حسنہ پر عمل پیرا ہو۔ انہوں نے کہا کہ اللہ تعالیٰ نے ٓانحضرت ﷺ کودونوں جہانوں کے لئے رحمت اور عالم انسانیت کے لئے عملی نمونہ بنا کر مبعوث کیا ہے ۔آپ کے پیروکار وں کا فرض ہے کہ وہ آ پ کے نقش قدم پر چلیں تاکہ وہ دین اور دنیا میں کامیاب ہوسکیں ۔ مقررین نے اتحاد امت مسلمہ پر زور دیا ۔ مسلمان باہمی اتحاد کے ذریعے ہی انہیں لاحق چیلیجز اور مشکلات کا مقابلہ کرسکتے ہیں۔ عید میلاد النبی ﷺ کے ھوالے سے ہنزہ بھر میں مساجد اور عباد ت گاہوں میں الصبح ملک کی سالمیت اور استحکام کے لئے خصوصی دعائیں مانگے گئے اور ضلع بھر میں سرکاری و نجی عمارتوں پر چراغاں کا اہتمام کیا۔