گلگت بلتستان

ایک میگا واٹ کا تھرمل جنریٹر راولپنڈی میں مرمت کرنے کے بعد ہنزہ پہنچا دیا گیا

اسلام آباد ( پ ر) گورنر گلگت بلتستان میر غضنفر علی خان کی ذاتی دلچسپی کی وجہ سے 1میگا واٹ کا تھرمل جنریٹر راولپنڈی میں مرمت کرنے کے بعد ہنزہ پہنچا دیا گیا ۔

گورنر گلگت بلتستان میر غضنفر علی خان نے کہا کہ موسم سرما میں پانی کم ہونے کے باعث بجلی کی پیداوار میں کمی آجاتی ہے جس کی وجہ سے ہنزہ کے عوام کو مشکلات کا سامنا کرنا پڑتا ہے ۔ ان مسائل کو مدِ نظر رکھتے ہوئے 1میگا واٹ کا تھرمل جنریٹر راولپنڈی سے مرمت کے بعد ہنزہ پہنچا دیا گیا ہے۔ اس جنریٹر کو چالو کرنے کے بعد ہنزہ میں بجلی کی لوڈشیڈنگ میں کمی آئے گی۔

 گورنر گلگت بلتستان نے عوام سے اپیل کیا کہ ہنزہ کے عوام بجلی کی غیر ضروری استعمال سے گریز کریں تاکہ ہنزہ کے ہر ایک گھر میں بجلی کی فراہم کو ممکن بنا یا جا سکے ۔

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button