معاشرے کی تعمیر و ترقی کیلئے خواتین کو مردوں کے شانہ بشانہ چلنا ہوگا۔ ڈپٹی کمشنر شگر
شگر(نامہ نگار) علاقے اور معاشرے کی تعمیر و ترقی کیلئے خواتین کو مردوں کے شانہ بشانہ چلنا ہوگا۔ ہنرمند اور تربیت یافتہ خواتین کی ہر طرح کی حوصلہ افزئی ہونا چاہئے۔ الشہباز ویمن آرگنائزیشن کی خواتین کی خود انحصاری اور خود اعتمادی کیلئے کوششیں لائق تحسین اور تعریف ہیں۔ شگر کی ڈسٹرکٹ انتظامیہ ہنر مند خواتین کی حوصلہ افزائی اور خواتین کی مسائل حل کرنے کیلئے ہمیشہ کوشاں رہیں گے۔ان خیالات کا اظہار ڈپٹی کمشنر شگر رحمن شاہ ،اے سی شگر امیر خان اور محمد حسن شگری نے الشہباز ویمن آرگنائزیشن شگر کے زیر اہتمام گھریلو خواتین کیلئے کاروبار ی تربیت کے اختتامی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔
الشہباز تنظیم خواتین شگر کے زیر اہتمام تین روزہ تربیتی پروگرامز کے تقریب دستکاری سکول شگر میں منعقد ہوئی ۔تقریب سے خطاب کرتے ہوئے مقررین کا کہنا تھا کہ خواتین معاشرے کی گاڑی کا اہم پہیہ ہے اس کے بغیر معاشرہ نامکمل ہے۔خواتین کو مردوں پر انحصار کے بغیر خود انحصاری کیلئے آگے نکلنا ہوگا۔ہنر اور سکل سیکھ کر خواتین گھر بیٹھے اپنے اور گھر باراہل و عیال کی بہتر کفالت کرسکتی ہے۔علاقے اور معاشرے کی تعمیر و ترقی کیلئے خواتین کو مردوں کے شانہ بشانہ چلنا ہوگا۔ہنرمند اور تربیت یافتہ خواتین کی ہر طرح کی حوصلہ افزئی ہونا چاہئے ۔جن خواتین نے کاروبار اور دیگرتربیت حاصل کیا ہے انہیں اپنے سیکھے ہوئے معلومات کی روشنی میں کاروبار قائم کرتے ہوئے خودانحصاری کی جانب قدم بڑھانا چاہئے۔ ڈی سی شگر نے خواتین پر زور دیا کہ وہ اپنے حقوق اور فرائض سے آگاہ ہو شگر کی ڈسٹرکٹ انتظامیہ خواتین کی مسائل کی حل اور تعاؤن کیلئے ہمیشہ کوشاں رہیں گے۔اس سے پہلے الشہبا ویمن آرگنائزیشن شگر کے کوارڈینیٹر حسن شگری نے تربیت کے اغراض و مقاصد اور تنظیی امور سے مہمانوں کو آگاہ کیا اور کہا کہ اے کے آر ایس پی کی تعاؤن سے شگر کے تین یونین تین روزہ میں یہ تربیتی پروگرامز تشکیل دی گئی جن میں مرکنجہ ،چھورکا ور مرہ پی شامل ہے۔اس کا مقصد خواتین کو کاروبار اور مارکیٹنگ کے جدید سکل سے آگاہ اور روشناس کرانا ہے تاکہ خواتین روایتی کاروبار سے نکل نت نئے اور جدید کاروباری سکل سے فائدہ اٹھا سکیں۔الشہبا ویمن آرگنائزیشن شگر کے صدر سکینہ بی نے مہمانوں کا شکریہ ادا کرتے ہوئے تقریب میں تشریف آوری پر خواتین کی حوصلہ افزائی قراردیا۔آخر میں شرکاء ٹریننگ میں سرٹیفکٹ تقسیم کی گئی۔