گلگت بلتستان

مسلم لیگ (ن) شناکی ہنزہ نے ADPمیں ناصر آباد کے لئے دس بیڈ ہسپتال کے حوالے سے تحفظات سے آگاہ کیا

ہنز ہ ( بیورو رپورٹ ) نا صر آباد شیناکی میں پاکستان مسلم لیگ (ن) ہنزہ صدر جان عالم کے سر براہی میں شناکی کے دیرینہ مسائل اور ان کے حل سے متعلق ایک اہم میٹنگ مسلم لیگ ن شیناکی کے تمام کارکنان کے ساتھ ہوئی۔جن میں الیکشن ۲۰۱۵سے پہلے کیے گئے وعدے اور انکی تکمیل اور ADPمیں ناصر آباد کے لئے دس بیڈ ہسپتال کے حوالے سے تحفظات سے صدر کو آگاہ کیا۔ شیناکی ہنزہ کی آبادی بیس ہزار نفوس پر مشتمل ہیں اور ہمیشہ سے منتخب نمایندے وعدے بعید کے علاوہ شناکی کو کچھ نہیں دیا ہے۔جس کی مثال ۲۰۱۵ کے عام انتخابات میں کیے ہوئے وعدے ہیں۔

پاکستان مسلم لیگ (ن)شناکی کے کارکن اور عوام میں بے چینی کی کیفیت سے دو چار ہے۔اس لئے کہ شناکی ہنزہ کے عوام نے عام انتخا بات میں میر غضنفر علی خان کو جانی و مالی امداد کے علاوہ 80%ووٹ بھی دیا ہے۔ پاکستان مسلم لیگ (ن) ہنزہ کے ضلعی صدر جان عالم نے شناکی ہنزہ کے کارکنوں کے مسائل اور عوام کے تحفظات کو مد نظر رکھتے ہوئے یقین دہانی کرائی اور کہا کہ انشا اللہ ہمارے صوبائی قیادت پر پورا اعتماد ہے جناب وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان حافظ حفیظ الرحمن کو شناکی ہنزہ کے عوام کے خواہشات کے مطابق مطالبات ضرور پیش کرئے گے۔اور ہمیں یقین ہے کہ پاکستان مسلم لیگ (ن)کی صوبائی قیادت اور وزیر اعلیٰ شناکی ہنزہ کے مسائل حل کرنے میں اپنا بھر پور کردار ادا کر یں گے۔

Print Friendly, PDF & Email

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button