چلاس: نادرا آفس دیامر میں سٹاف کی کمی کے باعث سائلیں کو شدید مشکلات کا سامنا
چلاس(چیف رپورٹر) نادرا آفس دیامر میں سٹاف کی کمی کے باعث سائلیں کو شدید مشکلات کا سامنا۔ روزانہ سینکڑوں افراد اپنے کام لیکر نادرا آفس چلاس آتے ہیں لیکن تین سے چار سٹاف کیلئے عوام کو ڈیل کرنا مشکل ہو تا ہے۔ معمولی کام کیلئے بھی سائلین کو گھنٹوں انتظار کرنا پڑتا ہے۔ نادرا آفس میں سٹاف کی کمی سے عوامی مشکلات میں اضافہ ہو تا جا رہا ہے۔ نادرا آفس میں عوام کو روزانہ خوار ہو نا پڑ تا ہے۔ عوامی حلقوں نے وزیر اعلیٰ اور گورنر سے مطالبہ کیا ہے کہ نادرا آفس میں سٹاف کی کمی کا فوری نوٹس لیا جائے ۔عوام کی مشکلات کے پیش نظر نادرا میں ملازمین کی تعداد بڑھائی جائے۔ نادرا میں ہر شہر ی کا واسطہ پڑتا ہے اس اہم ادارے میں ملازمین کی کمی لمحہ فکریہ ہے ۔عوامی مشکلات کے پیش نظر نادرا آفس چلاس میں ملازمین کی کمی دور کی جائے تاکہ عوام کو معمولی کام کیلئے گھنٹوں خوار نہ ہو نا پڑے۔