گلگت بلتستان
ہنزہ : علی آباد میں بغیر ہیلیمنٹ موٹر سائیکل اور کالے شیشے والے گاڈیوں کے خلاف کریک ڈاون
ہنزہ ( اجلال حسین ) اسسٹنٹ کمشنر ہنزہ سب ڈویثرن کپٹن( ر) سیمع اللہ فارق کے زیر نگرانی ہنزہ نگر کے مصروف ترین بازار علی آباد میں بغیر ہیلیمنٹ موٹر سائیکل اور کالے شیشے والے گاڈیوں کے خلاف کریک ڈاون کیا۔ ہنزہ کے ہیڈکوارٹر علی آباد میں اسسٹنٹ کمشنر ہنزہ کے زیر نگرانی تحصیلدارسلمان علی براچہ اور ٹریفک پولیس نے درجنوں بغیر ہیلمٹ موٹر سائیکل سواروں کو چالان کر دیا ، اس موقع پر انتظامیہ نے موٹر سائیکل سواروں کو موقع پر ہی بازار سے ہیلمٹ پہنا دیا جبکہ دوسری جانب انتظامیہ نے کالے شیشے والی گاڑیوں سے پٹیاں اتروا دیں ۔