گلگت بلتستان

گانچھے: ڈپٹی کمشنر طارق حسین کا ضلع کے مختلف سرکاری اداروں پہ چھاپہ ،ملازمین کی حاضریاں چیک کیا

گانچھے(خصوصی رپورٹر) وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان کی خصوصی ہدایت پر ڈپٹی کمشنر طارق حسین کا ضلع کے مختلف سرکاری اداروں میں چھاپہ ،ملازمین کی حاضریاں چیک کیا ۔ باےؤ میٹرک سسٹم نصب کرنے کے باوجود فنکشنل نہ ہونے پر برہم ہو گئے پہلے مرحلے میں ڈپٹی کمشنر ،اے سی ،تحصیل اور ڈسٹرکٹ کونسل میں باےؤمیٹرک سسٹم کا تنصیب کیا ہے تاہم مکمل طور پر کسی بھی آفس میں باےؤمیٹرک نظام فعال کام نہیں کر رہا ہے جس پر ڈپٹی کمشنر نے کہاکہ آج سے جتنے اداروں میں بائیومیٹرک نصب کیا ہے وہاں روزانہ کی بنیاد پر حاضریاں باےؤمیٹرک کے زریعے لگا کر ڈپٹی کمشنر آفس رپورٹ کریں اس کے علاوہ جن اداروں میں باےؤمیٹرک نظام نہیں کیا ہے وہاں پر فوری طور پر بائیومیٹرک سسٹم لگا کر ملازمین کی حاضری لی جائے ڈپٹی کمشنر نے محکمہ برقیات ،اسسٹنٹ کمشنر آفس ،محکمہ زراعت اور محکمہ ٹورزم میں ملازمین کی عدم موجودگی پر حاضری رجسٹر میں نیلی سیاہی سے غیر حاضری لگایا اور یہ تمام رپورٹ وزیر اعلیٰ اور چیف سیکرٹری کو ارسال کر دیا ۔

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button