گلگت بلتستان

شگر میں ڈی ایس ایل کنکشن کی کمی اور سست رفتاری عوام کیلئے ذہنی اذیت کا باعث

شگر(نامہ نگار) شگر میں ڈی ایس ایل کنکشن کی کمی اور سست رفتاری عوام کیلئے ذہنی اذیت کا باعث بن رہا ہے۔اس وقت شگر میں صرف 32ڈی ایس ایل کنکشن کی گنجائش ہے۔ لوگوں کا کنکشن کی گنجائش بڑھانے کا مطالبہ کیا ہے۔ لوگوں نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ موجودہ ٹیکنالوجی کے دور میں انٹرنیٹ ہر ایک کی ضرورت بن چکی ہے۔ جبکہ ان علاقوں کی انٹرنیٹ کا واحد ذریعہ اسپیشل کمیونیکیشن آرگنائزیشن ہیں۔ ایس سی او کی محدود سہولیات اور ٹیکنالوجی کی وجہ سے ہر ایک انٹرنیٹ اور جدید سہولیات سے محروم ہیں۔ایس سی او شگر کے پاس اس وقت صرف 32ڈی ایس ایل کنکشن کی گنجائش موجود ہیں جبکہ شگر میں ڈی ایس ایل کنکشن کی مانگ کافی بڑھ گیا ہے اور صارفین نیٹ کنکشن کیلئے خوار ہوررہے ہیں۔جبکہ ایس سی او کے حکام کنکشن کو بڑھانے کے بجائے ٹال مٹول سے کام لے رہے ہیں۔موجودہ کنکشن کے صارفین انٹرنیٹ کی سست رفتاری سے عاجز آچکے ہیں کیونکہ ایک پیج کھلنے کیلئے کئی کئی منٹ انتظار کرنا پڑتا ہے۔ لوگوں نے سیکٹرکمانڈر ایس سی او سکردو اور گلگت بلتستان سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ شگر میں فوری طور ڈی ایس ایل کی کنکشن کی گنجائش کو بڑھانے کیساتھ ساتھ نیٹ کی رفتار کر بڑھانے کیلئے سسٹم کو اپ گریڈ کیا جائے جبکہ موجودہ ایکسچینج کو اپ گریڈ کیا جائے ۔

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button