گلگت بلتستان

عوامی ایکشن کمیٹی حکومت کے فیصلوں کے خلاف بہت جلد سڑکوں پر آئے گی۔ اجلاس میں فیصلہ

گلگت(چیف رپورٹر) گلگت بلتستان کی صوبائی حکومت مکمل طور پر نا کام ہو چکی ہے۔ عوامی مسائل حل کرنے کی بجائے آئے روز عوام پر مزید ڈرون حملے ہو رہے ہیں۔ عوامی ایکشن کمیٹی حکومت کے فیصلوں کے خلاف بہت جلد سڑکوں پر آئے گی۔ ان خیالات کا اظہار عوامی ایکشن کمیٹی گلگت بلتستان کے اہم اجلاس جس کی صدارت کنوینئر عوامی ایکشن کمیٹی مولانا سلطان رئیس نے کی۔ اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ بہت جلد ٹیکسز، گندم کوٹے میں کمی ، لوڈ شیڈنگ و باقی ماندہ چارٹر آف ڈیمانڈ کے حل کیلئے جی بی کے تمام اضلاع میں رابطے کئے جائینگے اور دورے شروع کرینگے۔ تاجر برادری اور ٹھیکیدار برادری پر لگنے والا ٹیکس ایک ظلم ہے جو کسی صورت قابل قبول نہیں ہے۔ اجلاس میں ممبران نے اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ باقی ماندہ چارٹر آف ڈیمانڈ کو سابق گورنر برجیس طاہر کے حوالے کرنے کے باوجود اس میں پیش رفت نہ ہونا حکومت کی نا اہلی ہے۔ اگر یہی صورتحال رہی تو فیصلہ عوامی طاقت کریگی۔ نام نہاد صوبائی حکومت کے سو دنوں کا ایجنڈا عوام کیلئے ایک دھوکہ تھا۔ انہی سو دنوں میں لوٹ مار ٹیکسز لگانا اور گندم کوٹے میں کمی اور لوڈ شیڈنگ و دیگر مسائل جوں کے توں ہیں مسائل کم ہونے کی بجائے آئے روز بڑھ رہے ہیں۔ اب فیصلے ایوانوں میں نہیں عوامی عدالت میں ہونگے۔

اجلاس میں فتح اللہ، پروفیسر یاسف الدین، کریم خان، فدا حسین، محمد فاروق، عبدالحلیم، عثمان احمد، گلاب شاہ، عامر جان، ممتاز ایڈووکیٹ، اشفاق افضل،رحمت حسین وجاہت علی ، شاہ عالم و دیگر ممبران نے شرکت کی۔

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button