گلگت بلتستان

ہنزہ میں پاکستان کے سب سے بڑے ہمالین آئبیکس کا شکار

ہنزہ، علی احمد: کومت گلگت بلتستان ہر سال 60 شکار کے اجازت ناموں کا اجرا کرتا ہیں اور نہ صرف ملکی شکاری یہاں آکر شکار کرتے ہیں بلکہ غیر ملکی شکاری بھی آتے ہیں ۔ اس سال اب تک23 شکار ہو چکے ہیں ۔ 25 سالہ ٹروفی ہینٹنگ کی تاریخ میں آج لاہور کے ہشام اسامہ خان نے پاکستان کی تاریخ میں سب سے بڑی 53 انچ بڑی سینگ والی ہمالین آئبیکس کا شکارکیا۔ ہشام اسامہ خان نے یہ شکار ہنزہ کے علاقہ پھسو گوجال میں کیا۔ اس سے قبل 52 انچ بڑی سینگ کا شکار ایک ہفتہ قبل عبدل حمید پاشا نے ہنزہ کے علاقے حنجراب میں کیا تھا جن کا تعلق چترال سے ہیں۔ ہشام اسامہ خان نے یہ شکار 800 میٹر کی دوری سے 7MM mag Rifle سے کیا۔

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button