گلگت بلتستان

منشیات فروشوں کے خلاف پولیس کی کاروائیاں قابلِ تحسین ہیں، عمائدین ہنزہ

ہنزہ ( بیورورپورٹ ) ہنزہ میں منشیات فروشوں کے خلاف کاروائیاں ڈی ایس پی سید الیاس حسین کی کوششیں قابل تحسین ہے ان خیالات کا اظہار ہنزہ کے سیاسی و سماجی حلقوں کے نمائندوں نے اخبار نوسیوں کے ساتھ خصوصی میں کہا۔ انہوں نے مزید کہا کہ ڈی ایس پی کی زیر نگرانی پولیس اہلکاروں کی کوششوں کی وجہ سے علاقے میں دیسی شراب کی خرید و فروخت میں کمی ہوئی ہے۔اس سے قبل نیو ایئر نائٹ کے دوران اکثیر نوجوان روایاتی موسقی کے آڑ میں تقریبات منعقد کرتے تھے مگر اس دفعہ علاقے کے نوجوانوں نے پولیس کی کاروائیوں کی وجہ سے منشیات کے استعمال سے دور ہوگئے جس کی وجہ سے نہ صرف نیو ایئر نائٹ بلکہ عام دنوں میں بھی نوجوانوں نے ان غیر اخلاقی سرگرمیوں کو خیر باد کہہ دیا ہے۔

سیاسی و سماجی حلقوں نے ضلع ہنزہ کے پولیس کو خراج تحسین کرتے ہوئے کہا ہے کہ آئندہ بھی نوجوان نسل ایسے سماجی برائیوں سے دور رکھنے میں اپنا کردار ادا کرینگے۔ ا نہوں نے مزید کہا کہ پولیس کی ان کا روائیوں پر مکمل تعاون کا اظہار کرتے ہیں مگر علاقے کے روایات اور چادر اور چادیواری کی تقدس کا خیال رکھتے ہوئے معاشرے کو اس لعنت سے پاک کیا جا سکتا ہے۔جبکہ دوسری جانب میڈیکل سروے کے مطابق نہ صر ف ہنزہ بلکہ پورے گلگت بلتستان میں دیسی شراب کے نام پر مختلف نشائی ادویات کا استعمال کیا جاتا ہے جو کہ انسان صحت کے لئے جان لیوا ثابت ہوا ہے اور خطرناک نشائی ادویات کی وجہ سے درجنوں قیمتی جانوں کا ضیاعبھی ہو چکا ہے۔

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button