گلگت بلتستان

انسانی حقوق کی عالمی تنظیمیں آل سعود کی انسانیت سوز مظالم کا نوٹس لیں۔ بی بی سلیمہ رکن گلگت بلتستان اسمبلی مجلس وحدت مسلمین

گلگت (ایم ڈبلیو ایم میڈیا سیل) انسانی حقوق کی عالمی تنظیمیں آل سعود کی انسانیت سوز مظالم کا نوٹس لیں۔اتنے بڑے پیمانے پر سیاسی مخالفین کا سر قلم کرکے آل سعود نے دنیا کی تاریخ میں ایک نئی مثال رقم کی ہے۔آیت اللہ باقر النمر کا مقدس لہو بہاکر سعودی مقتدر خاندان نے اپنی تباہی کا سامان کردیا ہے۔

مجلس وحدت مسلمین شعبہ خواتین کی رہنما و رکن گلگت بلتستان اسمبلی بی بی سلیمہ نے آیت اللہ باقر النمر کی پھانسی پر سعودی حکومت کی پرزور مذمت کرتے ہوئے کہا کہ آل سعود کی تاریخ ظلم و بربریت سے بھری پڑی ہے۔اپنے اقتدار کو طول دینے کیلئے آل سعود نے میڈیا پر پابندیاں عائد کی ہیں اس کے باوجود سعودی عرب میں انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزیاں ہورہی ہیں اور حالیہ قتل و غارت انسانیت سوز واقعہ ہے۔ انسانی حقوق کی عالمی تنظیموں کو نوٹس لینا چاہئے۔آیت اللہ باقر النمر سمیت 47 افراد کا سر تن سے جدا کرکے آل سعود نے داعش اور طالبان کی سنت پر عمل پیرا ہونے کا ثبوت دیا ہے۔انہوں نے کہا کہ سعودی عرب دنیا کی وہ واحد ریاست ہے جومسلم دنیا کو فرقہ واریت کی بنیاد پر تقسیم کرکے صیہونیت کی خدمت کررہی ہیں حالانکہ اس غاصب حکومت نے آج تک فلسطین کے مظلوم مسلمانوں کے حق میں آج تک کوئی آواز نہیں اٹھائی ہے۔مملکت خداداد پاکستان ایک اسلامی نظریاتی مملکت ہے جو آل سعود اور دیگر عیاش عرب حکمرانوں کے مفادات کے تحفظ کیلئے وجود میں نہیں آیا ہے لہٰذا آنکھیں بند کرکے آل سعود کی خدمت کرنے کی بجائے حقیقت پسندانہ رویہ اختیار کرے۔انہوں نے حکومت سے مطالبہ کیا کہ آیت اللہ باقر النمر اور دیگر مقتولین کے متعلق سعودی عرب سے وضاحت طلب کرے اور حالیہ انسانیت سوز واقعے کے خلاف سعودی حکومت سے احتجاج کرے۔

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button