ہنزہ شناکی کو تحصیل کا درجہ دیاجائے گا،ناصر آباد ہنزہ میں گرلز کالج اور خضر آباد پُل کو مرحوم استاد افسر جان شہید کے نام سے منسوب کیا جائے گا۔ڈپٹی اسپیکر جعفر اللہ
ہنزہ (رحیم امان) مسلم لیگ یوتھ شیناکی ہنزہ کی جانب سے ایک تقریب ناصر آباد شیناکی ہنزہ میں منعقد ہوا ، اس تقریب کے مہمان خصوصی ڈپٹی اسپیکر جعفر اللہ تھے۔ تقریب میں فدا خان پارلیمانی سیکٹریری، جاوید اقبال صدر مسلم لیگ ن ہنزہ، امین شیر ڈویژنل سیکڑیری اور امیدوار حلقہ نمبر چھ اور امتیاز گلگتی کے علاوہ مسلم لیگ ن کے کارکنان نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔
اس موقعے پر تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ڈپٹی اسپیکر جعفر اللہ نے کہا کہ سابقہ حکومت نے تعلیم جیسے مقدس پیشے کی بولیاں لگائیں اور میرٹ کو پامال کیا۔ ،ہما ر ی حکو مت میرٹ پر یقین رکھتی ہے اور ہم تمام شعبوں خاص کر تعلیم کے شعبے میں میرٹ کا خاص خیال رکھ رہے ہیں۔ اس موقعے پر انہوں نے ہنزہ شیناکی کو تحصیل بنانے ،ناصر آباد میں گرلز کالج بنانے اور خضر آباد آر سی سی پُل کومرحوم استاد افسر جان شہید کے نام منسوب کرنے کا اعلان کیا۔ انہوں نے مذید کہاکہ ناصر آباد کے بزرگوں کے محنت کی قدر کرتا ہوں اور یہاں کے شہدا کو سلام پیش کرتا ہوں۔
اس تقریب سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے بابا جان کو پارٹی میں شمولیت کرنے کی دعوت دی اور کہا کہ بابا جان سے میر ی عدالت میں مُلاقات ہوتی رہتی ہے اور میں اُس کی عظمت کوتسلیم کرتا ہوں۔
تقریب سے خطاب کرتے ہوئے مسلم لیگ ہنزہ کے صدر جاوید اقبال نے ڈپٹی اسپیکر اور اس کے ساتھ آئے ہو ئے مہمانان کوخوش آمدید کہا اور انہوں نے کہا کہ پاکستان مسلم لیگ ن ایک عوامی جماعت ہے اورمسلم لیگ ن دوسرے سیاسی جماعتوں کی طرح عوام سے جھوٹے وعدے کر کے دھوکہ نہیں دیتی بلکہ وعدے کرتی ہے۔ انہوں نے مذیدٖ کہا کہ پی پی پی حکومت نے عطا آباد متاثرین کو چنا ،دال اور گولیوں کے سوا کچھ نہیں دیا جبکہ میاں بردارن نے ان کو بروقت امداد دی۔
اس اجلاس میں ایک قوم پرست پارٹی کے تین کارکنوں مبارک علی ،فدا کریم اور اسلام خان نے مسلم لیگ ن میں شمولیت اختیار کی۔