گلگت بلتستان

تھور سے تعلق رکھنے والے اراضی مالکان میں 90کروڑ کے چیکس تقسیم ہو گئے

چلاس(ڈسٹرکٹ رپورٹر)متاثرین دیامر بھاشہ ڈیم تھور کے داسسز کے نوے کروڑ((90,000000کے چیکس مالکان تھور میں تقسیم کئے اس حوالے سے ایک تقریب دیامر بھاشہ ڈیم لینڈ ایکوزیشن میں منعقد کی گئی اسسٹنٹ کمشنر داریل وانچارج داسسز دیامر بھاشہ ڈیم عظیم اللہ نے چیک تقسیم کیا ۔اس موقع پر اظہار خیال کرتے ہوئے اسسٹنٹ کمشنر داریل عظیم اللہ نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ضلعی انتظامیہ نے متاثرین ڈیم کی ایک ایک پائی متاثرہ خاندانوں تک پہنچانے کی اپنی تمام تر صلاحیتیں بروئے کار لارہی ہے زمینوں اور درختوں کی ادائیگی کے بعد اب داسسز کی ادائیگی کا سلسلہ شروع کیا گیا ہے انشاء اللہ رواں ماہ کے آخر تک دیامر بھاشہ ڈیم کی زد میں آنے والی تمام اراضیات وداسسز کی ادائیگی یقینی بنائی جائے گی۔دوسری طرف متاثرین ڈیم تھور نے کہا کہ حکومت نے متاثرین تھور کے ساتھ زیادتی کی ہے تھور کے قرب وجوار میں جتنے داسسز ہیں سب کو فی کنال ڈھائی لاکھ ادا کئے جارہے ہیں جبکہ تھور کے داسسز کو فی کنال ایک لاکھ پچیس ہزار دئیے جارہے ہیں انہوں نے کہا کہ ہم نے تمام چیکوں کو احتجاجا لیا ہے اور ہم اپنے حق لینے کے لئے عدالت کا دروازہ کھٹکھٹائینگے۔ادھر عوامی حلقوں نے بینکوں کی طرف سے لاکھ روپے نکالنے کی مد میں چھ سو روپے ٹیکس کو ظالمانہ قرار دیا ہے اور حکومت سے مطالبہ کیا ہے وہ فوری طور پر اس ٹیکس کو ختم کرے ورنہ ہم شاہراہوں پر نکلیں ینگے جس کی تمام تر زمہ داری حکومت وقت پر عائد ہوگی۔۔۔۔

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button