جرائم

نامعلوم افراد کی فائرنگ سے کنوداس گلگت میں ایک شخص قتل

گلگت( سٹاف رپورٹر) کنوداس پولیس لائن کے قریب نامعلوم افراد کی فائرنگ سے ایک شخص جان بحق ہو ا ہے۔ ذرائع کے مطابق کنوداس پُراناپل اور ایس ایس پی آفس کے قریب منگل کے روز شام 5 بجے کے قریب نامعلوم افراد کی فائرنگ سے رمضان المعروف ملک ولد عمر ملک ساکن بسین جان بحق ہو گیا ہے۔ نامعلوم افراد کی فائرنگ سے مقتول شدید زخمی ہوا تھا جسے کشروٹ سٹی ہسپتال پہنچادیا گیا۔ جہاں مقتول زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے خالق حقیقی سے جا ملا۔ فائرنگ کے بعد ملزم فرار ہونے میں کامیاب ہو گیا ہے۔ مقتول ڈسٹرکٹ پولیس لائن کے قریب ہوٹل چلاتا تھا۔

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button