گلگت بلتستان
سانحہ چارسدہ کے بعد گلگت بلتستان میں پولیس اور دیگر فورسز الرٹ، خصوصی اجلاس میں سیکیورٹی انتظامات کا جائزہ لیا گیا
گلگت( پریس ریلیز) سنیٹرل پولیس آفس میں آئی جی پی گلگت بلتستان ظفراقبال اعوان کی صدارت میں ایک اہم اجلاس ہوا ۔ اجلاس میں سانحہ چارسدہ کے بعد گلگت بلتستان بھر میں کئے جانے والے احتیاطی حفاظتی اقدامات کا بغور جائزہ لیا گیا۔ متعلقہ پولیس آفسیران نے چارسدہ میں ہونے والی دہشت گردی کے بعد گلگت بلتستان کے تمام ضلاع میں کئے جانے والی سیکورٹی اقدامات پر پولیس سربراہ کو تفضیل سے آگاہ کیا۔ جس میں داخلی و خارجی پوائنٹس پر موثر چیکنگ ، ہوٹلوں اور سرائے وغیرہ میں قیام پذیر افراد کے مکمل کو ائف کا ریکارڈ ،مشکوک افراد کی نقل وحرکت کی مانیٹرنگ، تما م اضلاع کے شہروں میں موبائل ٹیموں کی موثر مومنٹ اورسی سی ٹی وی کے ذریعے کی جانے والی مانیٹرنگ ،اسپیشل برانچ، سی ٹی ڈی ، الیٹ فورس ، ریزور فورس اور پولیس دستوں کو چوکس رہنے کے لئے دی جانے والی ہدایات اور کے کے ایچ پر حفاظتی اقدامات شامل تھے۔ٖظفر اقبال اعوان نے متعلقہ آفسیران کو اس موقع پرسیکورٹی امور کے حوالے سے مزید احکامات بھی دیئے۔ میٹنگ میں مقپون داس کی صورت حال کے حوالے سے بھی تفصیل سے گفت وشنید ہو ئی۔ آخر میں آئی جی پی نے کہا کہ چارسدہ میں ہونے والی دہشت گردی کے بعدخطے بھر میں پولیس اور دیگر فورسز کو الرٹ کر دیا گیا ہے۔اُنہوں نے کہا کہ پولیس فورس نے مقپون داس میں کسی بھی ممکنہ آپریشن کی حکمت عملی مرتب کی ہے۔ حکومت اس سلسلے میں جو بھی فیصلہ کرئیگی اُ س پر عمل درآمد کو یقینی بنایا جائے گا۔میٹنگ میں ہیڈ کوارٹر کے ڈی آئی جی انعام الرحمن ملک ، ڈی آئی جی گلگت رینج گو ہر نفس ، ایس ایس پی گلگت رانا منصور الحق، اے آئی جی اسپیشل برانچ کمانڈنٹ ریزور پولیس سلطان فیصل ،ایس پی کونٹر ٹیررازم ڈپارٹمنٹ شیر خان اور دیگر متعلقہ آفسیران نے شرکت کی۔