جرائم

کاوںٹر ٹیررزم ڈپارٹمنٹ کی آپریشنل ٹیم نے نپورہ بسین سے تعلق رکھنے والے اشہتاری کو گرفتار کر لیا

گلگت( پریس ریلیز) سی ٹی ڈی کی آپریشنل ٹیم نے اشتہاری دہشت گردمحمد طارق ولد عبداللہ شاہ ساکن نپورہ بسین کو گرفتار کرلیا تفصیلات کے مطابق سی ٹی ڈی کے آپریشنل ٹیم نے سب انسپکٹر بشارت کی قیادت میں سٹی تھانے کے قریب کاروائی کر کے گرفتار کر لیا۔ دہشت گرد کے خلاف بسین تھانے میں انسداد دہشت گردی ایکٹاور 302,34پی پی سی کا مقدمہ درج تھا۔ اور اشتہاری دہشت گرد 2012 سے روپوش تھا۔ دہشت گرد کی گرفتاری کی اطلاع آئی جی پی کو میٹنگ کے دوران دی گئی۔ سال6 201 کے پہلے اشتہاری دہشت گرد کی گرفتاری پر آئی جی پی نے ایس پی شیر خان اوراُس کی ٹیم کو شاباش دی۔ اس موقع پر پولیس سربراہ نے متعلقہ ٹیم کو انعامات اور تعریفی اسناد کا بھی اعلان کیا۔

Print Friendly, PDF & Email

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button