سیاست

شگر کو صوبائی کابینہ یاپھر گلگت بلتستان کونسل میں نمائندگی دی جائے، مسلم لیگ ن کے اجلاس میں مطالبہ

شگر(عابد شگری)مسلم لیگ (ن) شگر کے کارکنان اور عہدیداروں کی مایوسی ختم کرنے کیلئے ضلع شگر کو گلگت بلتستان کی صوبائی کابینہ یا جی بی کونسل میں نمائندگی دی جائے۔ان خیالات کا اظہار مسلم لیگ (ن) شگر کے ایک اہم اجلاس میں پارٹی عہدیداروں اور کارکنان نے صوبائی اور وفاقی حکومت سے کیا۔مسلم لیگ (ن)شگر کے عہدیداروں اور کارکنان کا ایک اہم اجلاس میں میں منعقد ہوا ۔ جس میں صوبائی حکومت کی جانب سے ضلع شگر کو مسلسل نظر انداز کرنے اور کابینہ میں ضلع کو نمائندگی نہ ملنے پر سخت تشویش کا اظہار کیا گیا۔شرکائے اجلاس نے وفاقی اور صوبائی قیادت پر زور دیا کہ پچھلے الیکشن میں پارٹی کی امیدوار کی شکست کے بعد پارٹی کارکنان میں سخت مایوسی پائی جارہی ہے۔لہذا اس کی ازالہ کیلئے ضلع شگر کو صوبائی کابینہ یا جی بی کونسل میں نمائندگی دی جائے۔ جس کیلئے راجہ اعظم خان،طاہر شگری اور رضوان اللہ سب سے بہتر چوائس ہیں۔پارٹی کیلئے ان کی خدمات قابل قدر ہیں انہی لوگوں کی وجہ سے مسلم لیگ (ن) پورے ضلع میں ایک عوامی پارٹی بن کر ابھرا۔پارٹی رہنماؤں اور کارکنوں نے وزیر اعظم پاکستان اور وزیر اعلی گلگت بلتستان سے خصوصی مطالبہ کیا ہے کہ ان تینوں میں ایک کو صوبائی کابینہ میں مشیر بنایا جائے یا انہیں جی بی کونسل میں کا رکن بنائیں۔ ورنہ مسلم لیگ (ن) کو شگر میں سخت مشکلات اور کارکناں میں پائی جانی والی بے چینی میں اضافہ ہوگا۔ جبکہ آئندہ الیکشن میں بھی پارٹی کیلئے سخت نقصان ہوگا۔

 

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button