گلگت بلتستان

صوبائی وزرا اور ممبران اسمبلی کی گورنر گلگت بلتستان سے ملاقات، اقتصادی راہداری سمیت علاقائی مسائل پر غور و خوض کی گئی

اسلام آباد۔ گورنر گلگت بلتستان میر غضنفر علی خان کی زیر صدارت اجلاس ۔اجلا س میں گلگت بلتستان کے صوبائی وزراء اور گلگت بلتستان قانون ساز اسمبلی کے ممبران کی شرکت ۔اجلاس میں چائنا راہداری منصوبہ، آئینی حقوق ، گلگت بلتستان کے باہمی دلچسپی کے امور اور علاقے کے مسائل زیر غور۔

گورنر گلگت بلتستان نے صوبائی وزراء اور ممبرا ن اسمبلی سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ گلگت بلتستان کی تعمیر و ترقی ہماری اولین ترجیح ہے جس کے لیئے ہم سب کو رنگ و نسل اور ذات پات سے نکل کر ایک قوم بن کر اتفاق سے کام کرنا ہو گا تاکہ مستقبل قریب میں ہونے والے ترقیاتی کاموں اور میگا پروجیکٹس کو کامیا ب بنا کر گلگت بلتستان کے عوام کو ترقی کی راہ پر گامزن کر سکیں ۔

گلگت بلتستان کے صوبائی وزراء اور ممبران اسمبلی نے گورنر گلگت بلتستان کو علاقے کی تعمیر و ترقی اور گلگت بلتستان کی عوام کے بہتر مفاد میں ہونے والی سرگرمیوں سے آگاہ کیا اور کہا کہ ان سرگرمیوں میں پیش آنے والے مسائل کو حل کرنے کے لیئے گورنر گلگت بلتستان ہماری رہنمائی کریں ۔اجلاس کے دوران وزراء اور اراکین اسمبلی نے گلگت بلتستان کے عوام کی مطالبات سے آگاہ کیا جس میں چائنا راہداری منصوبے میں گلگت بلتستان کے پروجیکٹس او ر اکنامک زونز، آئینی حقوق ، اور دیگر مسائل شامل ہیں ۔ اور گورنر گلگت بلتستان سے درخواست کی کہ وزیر اعظم پاکستان محمد نواز شریف کے ساتھ گورنر کی سربراہی میں صوبائی وزراء اور ممبر ان اسمبلی ایک ملاقات کروائیں تاکہ عوامی مسائل سے وزیر اعظم پاکستان کو بہترین طریقے سے آگاہ کر سکیں۔ ممبر قانون ساز اسمبلی رانی عتیقہ غضنفر نے کہا کہ سیپ سکولوں کے اساتذہ کے مسلئے کی حل کے لیئے وفاقی حکومت کے ساتھ مسلسل رابطے میں ہیں اور ان اساتذہ کو حقوق دلانے کے لیئے گورنر گلگت بلتستان سے گزارش کی کہ وہ بھی اپنا کردار ادا کریں ۔

گورنر گلگت بلتستان میر غضنفر علی خان نے کہا کہ گلگت بلتستان کے مسائل کو حل کرنے کے لیئے ہر فورم پر آواز اُٹھا ئی ہے اور مستقبل میں بھی عوام کی بہتر مفاد میں آواز اُٹھاتا رہوں گا ۔ چائنا راہداری منصوبے ، قراقرم انٹرنیشنل یونیورسٹی ، بجلی کا بحران ، آئینی حقوق، کمونیکیشن، گلگت بلتستان کے صحافیوں کے مسائل اور دیگر مسائل کے حوالے سے وفاقی وزراء کے ساتھ ملاقاتیں کیں ہیں اور ان کو گلگت بلتستان کے عوام کے مسائل سے آگاہ کیا ہے جس میں وفاقی وزیر چوہدری محمد برجیس طاہر ، احسن اقبال ، پرویز رشید ، عبدالقادر بلوچ اوروزیر اعظم کے مشیر برائے خارجہ امور سرتاج عزیز شامل ہیں۔

گورنر گلگت بلتستان نے مزید کہا کہ گلگت بلتستان کی خوشحالی اور ترقی کا انحصار گلگت بلتستان میں امن و امان کو برقرار کھنے میں ہے اور امن و امان کو قائم رکھنے کے لیئے ہم کسی بھی قربانی سے دریخ نہیں کرینگے۔ گلگت بلتستان میں سیاحت کو فروغ دینے کے لیئے مختلف ملکوں کے سفارت کاروں سے ملاقاتیں کی ہیں اور ان کے ساتھ رابطے میں ہیں تاکہ مختلف ملکوں کے سیا ح گلگت بلتستان کا رخ کریں اور اس شعبے سے تعلق رکھنے والے افراد کو روز گار کے مواقعے فراہم ہو اور علاقے کی تعمیر و ترقی کے لیئے اپنا کردار کرسکیں ۔

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button