جرائمگلگت بلتستان

تیرہ سو سے زائد غیر قانونی بھرتیوں کے الزام میں سابق ڈائریکٹر ایجوکیشن سمیت محکمہ تعلیم گلگت بلتستان کے تین اعلی افسران گرفتار

گلگت( پ ر )13سو سے زائد غیر قانونی بھرتیوں اور مالی بدعنوانیوں کا الزام سابق ڈائریکٹرایجوکیشن راجہ ناصر سمیت 2ڈپٹی ڈائریکٹرز میر باز علی فراز اور شاہ مراد گرفتاراور پندرہ روز کے ریمانڈ پر نیب کے حوالے ۔تفصیلات کے مطابق جمعرات کے روز قومی احتساب بیور گلگت بلتستان نے پاکستان پیپلز پارٹی کے دور حکومت میں محکمہ تعلیم گلگت بلتستان میں غیر قانونی بھرتیوں اور مالی بد عنوانی کے الزم میں سابقہ ڈائریکٹر ایجوکشن راجہ ناصر اور دو سابقہ ڈپٹی ڈائریکٹرز شاہ مراد اور میر باز علی فراز کو گرفتار کر کے ایڈیشنل اینڈ سیشن جج ملک کفائت الرحمن کے عدالت میں پیش کیا گیا ۔نیب کے استداع پر ایڈیشنل جج نے تینوں ملزمان کو 15دنوں کا جسمانی ریمانڈ پر نیب کے حوالے کردیا ۔بعد ازں میڈ یا کے نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے ایڈیشنل ڈائریکٹر نیب گلگت بلتستان حماد حسین نیازی نے کہا کہ سابقہ ڈائریکٹر رایجوکیشن راجہ ناصر، ڈپٹی ڈائریکٹر ز شاہ مراد اور میر باز علی پر غیر قانونی بھر تیاں اور مالی بد عنوانیوں کا الزام ہے جس پر انہیں گرفتار کیا گیا ہے ۔ان کا کہنا تھا ایڈیشنل اینڈ سیشن جج سے 15دنوں کا ریمانڈ حاصل کیا گیا ہے ۔ایڈیشنل ڈائریکٹر نیب نے عوام سے تعاون کی اپیل کرتے ہوئے کہا کہ اس حوالے سے مزید کسی کے پاس بھی شواہد ہیں تو ان کے پاس جمع کروادیں تاکہ تحقیقات کرنے میں آسانی ہوگی ۔واضح رہے گزشتہ دنوں ایکسائز اینڈ ٹیکسشن گلگت بلتستان میں بھی کرپشن کے الزام میں نیب نے گرفتاریاں کی تھی جس کے کیسز بھی انڈر ٹرائل ہیں ۔

Print Friendly, PDF & Email

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button