سیاست

آئی ایس ایف دیامر کے نائب صدر ذاکر حسین مسلم لیگ ن میں شامل ہو گئے، خصوصی تقریب منعقد

گلگت(پ ر) پاکستا ن تحریک انصاف ضلع دیامر کے ڈپٹی آرگنائزر شاہ ناصر کے کزن و انصاف سٹوڈنٹس فیڈریشن (آئی ایس ایف )دیامر کے نائب صدر ذاکر حسین نے اپنے ساتھیوں سمیت مسلم لیگ ن میں باضابطہ شمولیت اختیار کرلی ۔اس حوالے سے پاکستان مسلم لیگ ن کی صوبائی سیکریٹریٹ گلگت میں ایک خصوصی تقریب کا اہتمام کیا گیا جس میں انصاف سٹودنٹس فیڈریشن ضلع دیامر کے نائب صدر ذاکر حسین نے اپنے ساتھیوں سمیت مسلم لیگ ن میں شمولیت کا باضابطہ طور پر اعلان کیا اس موقع پر مسلم لیگ ن میں شمولیت اختیار کر نے والے ذاکر حسین نے خطاب کر تے ہوئے کہا کہ مسلم لیگ ن گلگت بلتستان کے صوبائی صدرا ورزیر اعلیٰ گلگت بلتستان حافظ حفیظ الرحمن نے جی بی کو ترقی کی راہ پر گامزن کر رکھا ہے ۔مسلم لیگ ن کی جی بی کیلئے پالیسی اور قیادت لائق تعریف و تحسین ہے بد ترین مخالفین بھی حافظ حفیظ الرحمن صلاحیتوں اور کارکردگی کے معترف ہے انہوں نے کہا کہ وزیر اعظم پاکستان میاں نواز شریف کی عوام دوست پالیسوں اور وزیر اعلیٰ جی بی کی قائدانہ صلاحیتوں اور جی بی کی ترقی اور انقلابی اقدامات سے متاثر ہوکر مسلم لیگ ن میں شمولیت کا اعلان کیا اس موقع پر انہوں نے کہا کہ میری طرح اور بھی کئی رہنما جن کا تعلق مختلف سیاسی جماعتوں سے ہیں مسلم لیگ ن میں شمولیت کیلئے زہن بنا چکے ہیں انہوں نے کہا کہ مسلم لیگ ن واحد جماعت ہے جو ملک کو تمام بحرانوں سے نکالنے کی صلاحیت رکھتی ہے تقریب میں ایم ایس ایف (ن) کے صوبائی صدر رضوان راٹھور ،یوتھ ونگ کے صوبائی سینئیر نائب صدر عطاء الرحمان ،مسلم لیگ ن کے سینئیررہنما مبشربٹ،ایم ایس ایف ضلع گلگت کے صدر نوید اکبر ،سینئیر صدر عالم حسین ،ایم ایس ایف سٹی کے سینئیر نائب صدر برہان امیر ،نائب صدر حسان احمد ،رانا علی ،۔ایم ایس ایف داریل تانگیر کے صدر طاہر قریشی،خالد ولی سمیت کارکنوں کی ایک بڑی تعداد نے شرکت کی تقریب کے آخر میں مسلم لیگ ن میں شمولیت اختیار کرنے والوں کو پارٹی رہنماؤں نے ہار پہنا یا اور خوش آمدید بھی کیا ۔

Print Friendly, PDF & Email

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button