ماحول

گلگت بلتستان پولیس نے شجر کاری مہم کا آغاز کر دیا

گلگت(پریس ریلز)انسپکٹر جنرل اف پولیس گلگت بلتستان ظفر اقبال عوان نے سی پی او میں پودہ لگا کر شجرکاری مہم کا آغاز کردیا۔شجرکاری مہم کے حوالے سے منعقد کی گئی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے پولیس سربراہ نے کہاکہ جی بی پولیس میں آج سے شجرکاری مہم کا باقاعدہ آغاز کردیا گیا ہے۔اس کے بعد تمام اضلاع میں پھلدار اور غیر پھلدار درخت لگائے جائینگے۔جس کی ہدایات ایس ایس پیز کو پہلے ہی دی جاچکی ہیں۔جس کے مطابق زیادہ سے زیادہ سے پودے لگائے جائینگے۔جی بی پولیس کے دیگر زیلی اداروں ،پولیس ٹریننگ کالج ،سی ائی ڈی ،ٹریفک ،سپیشل برانچ اور پولیس پبلک سکول میں بھی شجرکاری مہم کے دوران درخت لگائے جائینگے۔ظفر اقبال عوان نے کہا ہے کہ درخت لگانا صدقہ جاریہ ہے۔جس زمین کی گود میں ہم زندگی بسر کررہے ہیں اس کا بھی قرض ہے کہ ہم اس کی خوبصورتی اور حفاظت کا خیال رکھے۔درخت نہ صرف پھل دیتے ہیں بلکہ ایندھن کے کام بھی اتے ہیں۔درخت آکسیجن فراہم کرنے کے قدرتی کارخانے بھی ہیں۔اس لیے سب کی زمداری ہے کہ ہم نہ صرف اپنے حصے کا درخت لگائے بلکہ اس کی حفاظت بھی کریں۔

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button