گلگت بلتستان

اقتصادی راہداری تحفظ، حکومت گلگت بلتستان نے چلاس سے متصل تھک داس کی اراضی پاک فوج کو الاٹ کرنے کا حتمی فیصلہ کر لیا

گلگت(پ ر) حکومت گلگت بلتستان نے ضلع دیامر کے علاقے چلاس کے ساتھ متصل تھک داس کی اراضی پاک فوج کو الاٹ کرنے کا حتمی فیصلہ کیا ہے ، اعلی سرکاری زرائع نے بتایا کہ پاک چین اقتصادی راہداری کی حفاظت کے لیئے چلاس میں تھک داس کی اراضی افواج پاکستان کو الاٹ کی جا رہی ہے تاکہ یہاں پر ایک بریگیڈ فوج تعینات کی جاسکے جو کہ بہت جلد اس علاقے میں اپنی زمہ داریاں سنبھالیں گی۔اس اہم شاہراہ پر سیکیورٹی خدشات کا خاتمہ کرنے کے لیے حکومت کی جانب سے ہر ممکن حفاظتی اقدامات کئے جا رہے ہیں تاکہ شر پسند عناصر سے آہنی ہاتھوں سے نمٹا جا سکے۔

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button