چترال

 چترال سے دو خطرناک دہشت گرد گرفتار، بھاری مقدار میں دھماکہ خیز مواد برآمد

چترال(بشیر حسین آزاد) محکمہ انسداد دہشتگردی کے اہلکاروں نے آپریشن کے دوران چترال کے دور افتادہ علاقے سے دو خطرناک دہشت گردوں کو گرفتار کرکے اُن کے قبضے سے بھاری مقدار میں دھماکہ خیز مواد بر امد کر لیا۔

تفصیلات کے مطابق CTD کاونٹر ٹیررزم ڈپارٹمنٹ نے گزشتہ دنوں دہشتگردوں کا ایک منظم نیٹ ورک پکڑ لیا تھا۔ ان پکڑے گئے دہشتگردوں کی دی ہوئی اطلاعات کی روشنی میں محکمہ انسداد دہشت گردی کے اہلکاروں نے چترال کے بیوڑی نامی علاقے میں آپریشن شروع کردیا ہے۔ اس دوران گرمائی چراگاہ میں، جہاں ان دنوں کئی فٹ برف پڑی ہے، ایک گھر پر چھاپہ مار کر دو دہشت گردوں کو گرفتار کر لیا گیا ہے۔ دہشتگردوں میں غلام خان ولد حاصل خان سکنہ یکہ توت پشاور اور یاسر ولد شاہجہان خان سکنہ افغانستان حال مقیم قمر دین گھڑی پشاور شامل ہیں۔ ذرائع کے مطابق ان کے قبضے سے بڑی مقدار میں اسلحہ اور دھماکہ خیز مواد بر آمد کر لیا گیا ہے۔ دونوں مبینہ دہشتگردوں کو سیکیورٹی اداروں نے نا معلوم مقام پر منتقل کر لیا ہے۔

زرائع کے مطابق گرفتار دہشت گرد چترال میں بہت بڑے پیمانے پر تباہی پھیلانا چاہتے تھے، جن کا مذموم منصوبہ نا کام بنا دیا گیا۔

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button