جرائم

چترال،دمیل میں دو افراد کو ذبح کرکے دریا برد کردیا گیا،لاشیں برآمد

چترال(بشیر حسین آزاد) یونین کونسل ارندو کے گاؤں کاؤتی دمیل میں دو نوجوانوں کو قتل کر دیا گیا۔ تفصیلات کے مطابق دمیل میں مبینہ طور پر جائیداد کے تنازعے میں نامعلوم افراد نے دو نوجوانوں کو ذبح کرکے دریا برد کردیا تاہم انکی لاشیں بر آمد کر لی گئی ہیں۔ مقتولین کی شناخت شفیع الرحمن ولد حکیم جان عمر 25سال اور شاہ فیصل ولد گل زمان عمر 19سال کے طور پر کی گئی ہیں۔ معلوم ہوا ہے کہ دو مقتولین چند روز قبل لاپتہ ہو گئے تھے جس پر انکے لواحقین نے مقامی پولیس کو آگاہ بھی کر دیا تھا۔ پولیس ذرائع کے مطابق مقتولین کے لواحقین کی دعویداری پر کم ازکم تین افراد کو گرفتار کر لیا گیا ہے۔ پولیس اور خاندانی زرائع نے اسے جائیداد کا تنازعہ قرار دیا ہے۔ دونوں لاشوں کو پوسٹ مارٹم کے لئے دروش ہسپتال پہنچایا گیا۔

Print Friendly, PDF & Email

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button