گلگت بلتستان

بینظیر انکم سپورٹ پروگرام کے تحت مستحقین کی نشاندہی کے لئے دوبارہ سروے کروایا جائے گا، ماروی میمن

چلاس(مجیب الرحمان)چیئرپرسن بینظیر انکم سپورٹ پروگرام ماروی میمن نے کہا ہے کہ حکو مت بی آئی ایس پی پروگرام کو مکمل طور پر شفاف بنانے کیلئے اقدامات کر رہی ہے ۔گزشتہ سروے میں بہت سی خامیاں تھیں جنہیں دور کر نے کیلئے دوبارہ سروے کا آغاز کیا جا رہا ہے ۔وزیر اعظم پاکستان میاں محمد نواز شریف کی واضح ہدایات ہیں کہ اس پروگرام کو سیاست سے پاک کیا جائے اور زیادہ سے زیادہ مستحق اور نادار خواتین کو شامل کیا جائے ۔اس لیئے پو رے ملک میں دوبارہ سروے کرایا جائے گا ۔اس کا مقصد یہ ہے کہ کوئی مستحق رہ نہ جائے ۔

اپنے ایک روزہ دورہ چلاس کے موقع پر گرلز ہائی سکول چلاس میں مستحق خواتین سے خطاب کر تے ہو ئے چیئرپرسن بینظیر انکم سپورٹ پروگرام ماروی میمن نے کہا کہ خواتین اپنے ہنر کی مدد سے اپنی انکم بڑھا سکتی ہیں ۔حکو مت خواتین کو اپنے پاؤں پر کھڑا کر نا چاہتی ہے ۔خواتین اپنی تیار کردہ ملبوسات ،ہینڈی کرافٹ کی تشہر کر کے کثیر آمدن کما سکتی ہیں ۔انہوں نے BISP چلاس کے عملے کو ہدایت کی کہ وہ خواتین کے بنائے ہو ئے ملبوسات کی تصاویر بناکر yayvo.com پراپ لوڈ کریں۔ انہوں نے کہا کہ بی آئی ایس پی پروگرام میں پسماندہ علاقوں کو فوقیت دی جا رہی ہے ۔

20160223_121915

بوائز ہائی سکو ل چلاس میں عمائدین اور پارٹی کارکنوں سے خطاب کر تے ہو ئے انہوں نے کہا کہ بینظیر انکم سپورٹ پروگرام کے نئے سروے کو صاف شفاف بنانے کیلئے ٹیموں پر نظر رکھیں ۔بی آئی ایس پی پروگرام کو جدید خطوط پر استوار کرنے اور شفاف بنانے کیلئے ہر ممکن اقدامات کیئے جائیں گے ۔گورنمنٹ بوئز ہائی سکول چلاس میں عمائدین سے خطاب اور بعد ازاں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ 2016-17بی آئی ایس پی کے لئے اہم ترین سال ثابت ہوگا۔ایسی تبدیلیاں لائی جا رہی ہیں جس سے پسماندہ علاقوں کا فائدہ ہو۔بی آئی ایس پی کا ری سروے کیا جائے گا۔پے منٹ سسٹم میں بہتری لائی جا رہی ہے اور خواتین کو اے ٹی ایم کی جھنجھٹ سے چھٹکارہ دلائینگے۔خواتین کو رواج کے مطابق امپاور کرنے کے لئے بی آئی ایس پی ای کامرس اور ٹی سی ایس yavo متعارف کروایا ہے۔دستکاری کے کاموں کی تصاویر اس میں اپ لوڈ کر کے آن لائن آرڈر شروع ہونگے ۔خواتین گھر بیٹھے اپنے رواج کو پامال کئے بغیر ہی انکم حاصل کر سکیں گی اور اپنے پاؤں پر کھڑی ہونگی۔بی آئی ایس پی میں کرپشن کے کچھ کیسز نیب کے حوالے کئے ہیں۔اور ادارے میں انٹرنل آڈٹ کا سلسلہ شروع کیا ہوا ہے۔اور75 شو کاز نوٹسز جاری کئے ہیں۔انہوں نے کہا کہ انکے ہی دور میں ادارے کے اندر آڈٹ کا سلسلہ شروع ہو ا ہے۔

ماروی میمن نے کہا کہ وزیر اعظم پ پاکستان نے اپنے پاؤں پر کھڑا کرنے کے لئے بلا سود قرضے فراہمی کا آغاز کر دیا ہے۔بلاسود قرضوں کی فراہمی میں برکت ہوئی ہے۔یہی قرضے اب عورتوں کو بھی مل رہے ہیں خواتین قرضے لے کر دستکاری اور ہینڈی کرافٹس کو فروغ دیں ۔عمائدین سروے ٹیموں کی مدد کریں اور کمی کوتاہی کی نشاندہی کریں۔فوری طور پر ایکشن لیا جائے گا۔ ماضی میں پسماندہ علاقوں میں بہت گڑ بڑہوئی خواتین رجسٹریشن سے ہی رہ گئی۔ اب چپہ چپہ خود جا کر جائزہ لے رہی ہوں کیونکہ جو بھی گڑ بڑ ہوگی اس کا حساب کتا ب اللہ تعالیٰ مجھ سے ہی لے گا۔سروے میں رجسٹریشن سے رہنے والی خواتین کی رجسٹریشن کے لئے رجسٹریشن ڈیسک کا قیام عمل میں لا رہے ہیں۔جہاں خواتین خود اپنی رجسٹریشن کروا سکتی ہیں۔ڈیسک میں بھی رجسٹریشن سے کوئی رہ جائے تو اس کے لئے ہاٹ لائن نمبر متعارف کروایا ہے وہاں پر اپنی شکایات درج کروا سکتی ہیں۔چئیر پرسن بی آئی ایس پی نے مزید کہا کہ خواتین کو ملنے والی رقم کو پینتالیس سو سے بڑھا کر سینتالیس سو روپیکر دئے گئے ہیں۔جس پر وزیر اعظم اور وزیر خزانہ کی مشکور ہوں۔انہوں نے مزید کہا کہ انہیں گلگت بلتستان سے بہت محبت ہے۔ اٹھارہ سال کی عمر میں اپنے والد کے ساتھ آئی تھی ۔کافی عرصے سے اس خطے سے وابستگی ہے۔اور اس علاقے کی ضروریات سے آگاہ ہوں۔بی آئی ایس پی کی پچھلی ری سروے کو بہتر بنانے کے لئے اس دفعہ بہتر سروے کرینگے۔کوتاہیوں کی لسٹ مرتب کی ہے کوتاہیوں کو دور کر کے مزید بہتر بنائینگے۔ بچیوں کی تعلیم کی اہمیت سے آگاہی پر عوام مبارکباد کے مستحق ہیں۔اور بزرگوں کو بچیوں کی تعلیم سے لگاؤ پر سلام پیش کرتی ہوں۔اب میں دیامر میں بہت زیادہ آؤنگی کیونکہ دیامر کے عوام نے مجھے اپنی بیٹی سمجھا ہے۔اپنی بیٹیوں کو گھر بیٹھ کر دستکاری کرنے کا موقع دیں۔

اس موقع پر خطاب کر تے ہو ئے پارلیمانی سیکریڑی برائے صحت گلگت بلتستان حاجی حیدر خان ،ڈویژنل صدر مسلم لیگ ن حاجی غندل شاہ نے کہا کہ موجودہ حکو مت شفافیت اور میرٹ کے مطابق کام کر رہی ہے ۔وزیر اعظم میاں نواز شریف پسماندہ علاقوں کی تعمیر و ترقی کیلئے خصوصی دلچسبی لے رہے ہیں ۔انشاء اللہ میاں محمد نواز شریف کی قیادت میں پاکستان میں معاشی خوشحالی آئیگی اور ملک بھر میں غربت میں کمی آئیگی۔

قبل ازیں ماروی میمن چلاس پہنچی تو مسلم لیگ ن کے کارکنوں نے ان کا پر تپاک استقبال کیا اور ریلی کی شکل میں گرلز سکول لایا گیا۔جہاں پر سکول کی ننھی بچیوں نے انکا استقبال کیا اور ٹیبلوز بھی پیش کئے۔

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button