سیاست

گلگت بلتستان اور جی بی کونسل وفاق کا حصہ نہیں ہے تو وفاقی اداروں کا علاقے میں ٹیکسز کا نفاذ بھی غیر قانونی ہے، کریم خان صدر اے پی ایم ایل

گلگت(پ ر )آل پاکستان مسلم لیگ گلگت بلتستان کے صدر کریم خان عرف کے کے نے وفاقی وزیر امور کشمیر و گلگت بلتستان برجیس طاہر کی بیان پر شدید تحفظات کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ اگر گلگت بلتستان اور جی بی کونسل وفاق کا حصہ نہیں تو وفاقی اداروں کا یہا ں وجود اور ٹیکس کا نفاذ بھی غیر قانونی ہے جب گلگت بلتستان کو کچھ دینے کی بات آتی ہے تو وفاقی وزراء جی بی کو پاکستان کا حصہ نہیں سمجھتے اور جب لینے کی بات آئیں تو گلگت بلتستان کو پاکستان کا حصہ قرار دینا وفاقی وزراء کی بد نیتی کا کھلم کھلا ثبوت ہے جو کہ گلگت بلتستان کے عوام کے سراسر مذاق اور نا انصافی ہے جو کہ ہم ہر گز برداشت نہیں کرینگے ۔انہوں نے مزید بتایا کہ برجیس طاہر اپنی اس بیان کی وضاحت کریں ورنہ ہم اس کیخلاف شدید احتجاج کرینگے ۔کے کے کا کہنا تھا کہ اقتصادی راہداری منصوبے میں بھی ہمیں نظر انداز کرنے کی کوشش کی جا رہی ہے اگر گلگت بلتستان کو نظر انداز کرنے کی کوشش کی گئی تو برداشت نہیں کرینگے اور اپنے حقوق کے لئے سڑکوں پر نکل آئینگے ۔

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button