سیاحت

گلگت بلتستان سیاحت کے لئے موزوں ترین خطہ ، ہوٹل انڈسٹری میں بہتری لانے، بہتر مارکیٹنگ کی ضرورت ہے، مقررین کا ورکشاپ سے خطاب

سکردو(رضاقصیر)گلگت بلتستان میں ٹورزم کے وسیع مواقع ہیں ان مواقعوں کو بہتر ا نداز میں ملکی اور غیر ملکی سطح پر موثر انداز میں اجاگر کرنے کی ٖضرورت ہیں۔ تاکہ ان علاقوں میں سیاحت کے شعبے میں مزید ترقی کے امکانات پیدا ہوں۔ علاقے میں کلچرل سیاحت کے فروغ کے لیے زیادہ سے زیادہ کام کرنے کی ضرورت ہے ۔ سیاحت کے فروغ کے لیے علاقے میں سیاحت دوست ماحول پیدا کرنے کے علاوہ علاقے میں کمیونیکشن اور ہوٹل انڈسٹری میں مزید بہتری پیدا کرنے کی ضرورت ہے ۔گلگت بلتستان خاص کر بلتستان کا امن پسند ماحول سیاحوں کے لیے نہایت موزوں علا قہ ہے تاہم خطے میں سیاحوں کو بہتر سہولیات کی فراہمی اور اس شعبے سے وابستہ ادارے اور افراد کے ساتھ عوام الناس کا مزید بہتر تعاون درکار ہے تاکہ دنیا بھر کے سیاحوں کے علاوہ پاکستان کے مختلف شہروں کے سیاح دیگر مقامات کے بجائے گلگت بلتستان کا رخ کریں جہاں قدرتی طور پر علاقے میں ایسے حسین مناظر پائے جاتے ہیں جوکہ ملکی اور غیر ملکی سیاحوں کے لیے نہایت توجہ کامرکز بند سکتے ہیں ۔

ان خیالات کا اظہار مقررین نے آج سکردو میں محکمہ سیاحت بلتستان کی طرف سے اے کے آرایس پی کے تعاون سے علاقے میں سیاحت کی ترقی کے حوالے سے بلتستان بھر کے ہوٹل ملکان،ٹرانسپورٹرز، ٹوراپیریڑز کے لیے معقدہ ایک روزہ ورکشاپ سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کمشنر بلتستان محمد شگری نے کہا ہے۔کہ علاقے میں معاشی ترقی میں سیاحت کو اولیت حاصل ہے اور حکومت علاقے میں سیاحت کے فروغ کے لیے موثر اقدامات کررہی ہے ۔ انہوں نے ورکشاپ کے انعقادپر محکمہ سیاحت اور اے کے آر ایس پی کی کوشیشوں کو سہراہا ۔اور کہا کہ یہ خوش آئیند بات ہے کہ علاقے میں سیزن کے شروع ہوتے ہی سیاحت کی ترقی کے لیے اولین ورکشاپ کا انعقاد کیا گیا ہے ۔ سیاحت کے شعبے میں حائل مشکلات کو دور کرنے کے لیے حکومتی ادروں کے ساتھ ساتھ پرئیوٹ اداروں اور اس سے وابستہ اداروں کی باری زمہ داری ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہوٹل مالکان اور ٹور اپریڑز نے جو تجاویز دیں ہیں ان تجاویز کے عمل درآمد کے لیے ہر ممکن اقدامات کرنے کی ضرورت ہے ۔ انہوں نے کہا کہ مقامی سطح کے مسائل کو موقع پر ہی حل کرنے کی کوشیش کی جائینگی جبکہ بڑے پیمانے کے مسائل اور سیاحت کی ترقی کے لیے اعلی سطح پر رابطے کے لیے اعلی حکام کو سفارشات روانہ کردی جائینگی۔

ورکشاپ سے خطاب کرتے ہوئے ڈپٹی کمشنر سکردو سید موسی رضا نے کہا کہ بلتستان میں سیاحت کی ترقی کے وسیع مواقع موجود ہیں علاقے میں ضلعی انتظامیہ سکردو سیاحوں کو سہولیات کی فراہمی کے لیے کوشان ہے ۔ علاقے میں قائم ادارے ، پرئیوٹ سیکڑ اور عوام اگر اپنے اپنے سطح پر کردار ادا کریں تو علاقے میں سیاحت کو زبردست فروغ حاصل ہوگا۔ ۔اس سے قبل اے ڈی ٹورزم کفایت حسین نے بلتستان میں سیاحت کا تاریخی پس منظر،ٹورزم محکمے کے قیام کے بعد علاقے میں اس شعبے کی ترقی کے لیے کیے گئے اقدامات اور کلینڈر ایونٹس کے بارے میں تفصیلی بریفنگ دی ۔ اے کے آر ایس پی کے مارکیٹ ڈویلپمنٹ منیجر وقار عباس نے اے کے آر ایس پی کی گلگت بلتستان میں کامیابی کے 30 سالوں پر محیط ترقی کے سفر اور مستقبل کے منصوبوں پر تفصیلی بریفیگ دی ۔ اس موقع پر ہوٹل انڈسٹری ، ٹور اپریڑز ، ایل ایس او کے نمائند ے اور دیگر شعبوں کے نمائندوں نے علاقے میں سیاحت کی ترقی میں حائل مشکلات اور سیاحت کے فروغ کے لیے موثر تجاویز دیں۔ اس موقع پر بتایا گیاکہ ان تجاویز پر عمل درآمد کے لیے مزید ملکی اور علاقائی سطح پر سمینارز اور کانفرسیز کا انعقاد کیا جائے گا اور غیر سرکاری اداروں کے تعاون سے ملکی اور غیر ملکی سطح پر علاقے میں سیاحت کے فروغ کے لیے بھی اقدامات کیے جائینگے۔

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

یہ بھی پڑھیں
Close
Back to top button