سیاست

رضوان راٹھور ایم ایس ایف ن گلگت بلتستان کا صدر اور فہیم جلیل جنرل سیکریٹری مقرر

گلگت (پ ر) مسلم لیگ ن کے سینئررہنما رضوان راٹھور کو ایم ایس ایف ن گلگت بلتستان کے صدر اور فہیم جلیل کو جنرل سیکریٹری مقرر کردیا گیا ایم ایس ایف کے سنٹرل سیکریٹریٹ سے باضابطہ طور پرنوٹیفکیشن جاری کردیا گیا گزشتہ روز ایم ایس ایف ن کے مرکزی صدر حافظ حفیظ خان آفریدی کے زیر صدارت اہم اجلاس اسلام آباد میں منعقد ہوا اجلاس میں ایم ایس ایف کے مرکزی عہدیداروں نے شرکت کی اجلاس میں ایم ایس ایف کو جی بی میں فعال بنانے اور غیر معمولی کارکردگی کومدنظر رکھتے ہوئے باہمی مشاورت سے رضوان راٹھور کو ایم ایس ایف جی بی کا صدر اورفہیم جلیل کو جنرل سیکریٹری مقرر کردیا گیا اس موقع پر ایم ایس ایف کے مرکزی صدر حافظ حفیظ آفریدی نے رضوان راٹھور کو ایم ایس ایف جی بی کے صدر اور فہیم جلیل کو جنرل سیکریٹری کا باضابطہ طور پر نوٹیفکیشن جاریکردئے اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے حافظ حفیظ خان آفریدی نے کہا کہ ایم ایس ایف پورے ملک میں طلباء کے حقوق کے لئے ہر فورم پر آواز اٹھارہی ہے اور طلباء کے حقوق کے حصول کے لئے عملی طور پر جدوجہد کررہی ہے انہوں نے کہا کہ رضوان راٹھور اور اس کی ٹیم جی بی میں ایم ایس ایف کو فعال بنانے میں دن رات محنت کررہی ہے اسی وجہ سے غیر معمولی کارکردگی کے باعث رضوان راٹھور کو ایم ایس ایف جی بی کا صد رمقرر کردیا تاکہ وہ اپنی زمہ داریاں احسن طریقے سے نبھاسکے ۔

ایم ایس ایف ن گلگت بلتستان برائے راولپنڈی اسلام آباد کے صدر ایان خان نے اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ ایم ایس ایف ن گلگت بلتستان کے صدر رضوان راٹھور کے خدمات اور پارٹی وابستگی کو مدنظر رکھتے ہوئے وزیراعلیٰ گلگت بلتستان کا مشیر بنایا جائے رضوان راٹھور کے خدمات کسی سے ڈھکی چھپی نہیں ہے موصوف نے پارٹی کو فعال بنانے میں ہمیشہ ہر اول دستے کا کردار ادا کیا ہے انہوں نے کہا کہ رضوان راٹھور نے ہمیشہ کسی لالچ اور مفاد سے بالاتر ہوکر پارٹی کو منظم کرنے میں مرکزی کردارا دا کیا ہے لہٰذا رضوان راٹھور کے خدمات کو مدنظر رکھتے ہوئے وزیراعلیٰ گلگت بلتستان کا مشیر مقرر کیا جائے تاکہ کارکنوں میں پائی جانے والی بے چینی دور ہوسکے انہوں نے کہا کہ رضوان راٹھور نے مشکل وقت میں پارٹی کے پرچم کو بلند رکھا ہے اور پارٹی کے لئے بے لوث خدمت کی ہے رضوان راٹھور کا پارٹی سے خدمات سے انحراف کرنا ناانصافی ہوگی ۔

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button