گلگت بلتستان

گلگت بلتستان کی تعمیر و ترقی میں سب سے بڑی رکاوٹ انتہا پسندی اور فرقہ واریت ہے، وزیر اعلی حافظ حفیظ الرحمن

گلگت (پ ر) وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان حافظ حفیظ الرحمن نے کہا ہے کہ گلگت بلتستان میں قیام امن کیلئے کام کرنے والوں کو شہید امن سیف الرحمن خان امن ایوارڈ دیا جائے گا تاکہ شہید سیف الرحمن نے جس مقصد کیلئے جان کی قربانی دی تھی پورا ہوسکے شہید امن سیف الرحمن کی برسی گلگت بلتستان کے تمام اضلاع میں عقیدت و احترام سے منائی جائے گی کارکن اپنے محبوب قائد کو خراج عقیدت پیش کرنے کیلئے برسی کی تیاریاں شروع کریں آئی وژن ہسپتال کی عمارت میں قائم ہونے والے خواتین اور بچوں کے ہسپتال کا نام شہید امن سیف الرحمن خان کے نام سے منسوب کیا جائے گا جو لوگ مسلم لیگ ن کو پلٹنی محلہ کشروٹ کی جماعت کہتے تھے آج وہی جماعت گلگت بلتستان میں عوامی طاقت سے حکومت بنا کر شکست خوردہ عناصر کو منہ توڑ جواب دیا اور آج مسلم لیگ ن ملک سمیت پورے گلگت بلتستان میں سب سے بڑی پارلیمانی جماعت بن چکی ہے۔

ان خیالات کا اظہار انہوں نے پاکستان مسلم لیگ ن کی صوبائی سیکریٹریٹ گلگت بلتستان میں منعقدہ شہید سیف الرحمن خان کی برسی کے حوالے سے منعقدہ پارٹی کی اعلیٰ سطحی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا اجلاس میں مسلم لیگ ن گلگت بلتستان کے صوبائی، ضلعی اور ذیلی عہدیداران حاجی عابد علی بیگ، غلام محمد، شہزادہ حسین مقپون، سلامت جان، فاروق میر، ریاض احمد، محمد سلیم، حاجی الیاس خان، عتیق الرحمن، وزیر محمد اصغر، حاجی اورنگزیب خان، مقدر مسیح، شیر دل میر، صابر جان، حیدر طائی،نصرت عالم لون، محمد یاسین، فضل الرحمن، نظام الدین، نوید اکبر، اورنگزیب خان اور دیگر نے شرکت کی۔

اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان حافظ حفیظ الرحمن نے کہا کہ گلگت بلتستان کی تعمیر و ترقی میں سب سے بڑی رکاوٹ انتہا پسندی اور فرقہ واریت ہے الحمد اللہ جب سے وفاق میں مسلم لیگ ن کی حکومت قائم ہوئی ہے تب سے ملک سمیت پورے گلگت بلتستان میں مثالی امن قائم ہوا ہے مسلم لیگ ن کی صوبائی حکومت نے عوام کے تعا ون سے گلگت بلتستان میں امن قائم میں کامیاب ہوچکی ہے خطے کے امن کے ساتھ کھیلنے والوں کو کسی صورت رعایت نہیں دی جائے گی ماضی میں کچھ لوگ اپنے ذاتی مفادات کے حصول کیلئے لڑاؤ اور حکومت کرو پالیسی پر عمل پیرا رہے ہیں آج ان کا نام لینے والا کوئی نہیں رہا ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ شہید امن سیف الرحمن نے ایک مشن کیلئے اپنی جان کی قربانی دی ہے انکے نظریے اور مشن کو ہر گھر تک پہنچانا ہے شہید سیف الرحمن کے نظریے اور قربانی کی وجہ سے گلگت بلتستان میں مسلم لیگ(ن) کو حالیہ انتخابات میں دو تہائی کامیابی ملی ہے شہید سیف الرحمن کی برسی کو منانے کا مقصد انکے ویژن کو ہر گھر تک پہنچانا اور انکے مشن کو آگے بڑھا نا ہے۔ شہیدس امن اور گلگت بلتستا ن میں مسلم لیگ (ن) کے بانی کی برسی شایان شان طریقے سے منایا جائیگا۔ شہید سیف الرحمن کے ویژن اور پارٹی ورکرز کی کوششوں کی وجہ سے مسلم لیگ(ن) کو دو تہائی اکثریت سے کامیابی ملی۔ مسلم لیگ (ن) گلگت بلتستان کی واحد سیاسی جماعت ہے جس میں تمام مسالک اور علاقوں کی نمائندگی ہے۔ ان خیالات کا اظہار وزیراعلیٰ گلگت بلتستان حافظ حفیظ الرحمن نے پارٹی ورکرز اور عہدیداروں کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔

اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ شہید امن سیف الرحمن کی برسی ضلعی سطح پر منائی جائیگی۔ مرکزی سطح پر شہید امن کی برسی شایان شان طریقے سے منانے کیلئے اجلاس میں ڈپٹی سپیکر قانون ساز اسمبلی جعفر اللہ خان کی قیادت میں پارلیمانی کمیٹی کا فیصلہ کیا گیا اس کمیٹی میں صوبائی وزیر تعمیرات ڈاکٹر محمد اقبال، پارلیمانی سیکریٹری برائے قانون و انصاف ایڈووکیٹ اورنگزیب، معاون خصوصی حاجی عابد علی بیگ، جنرل سیکریٹری مسلم لیگ (ن) ضلع گلگت ریاض احمد اور مسلم لیگ(ن) یوتھ ونگ کے صوبائی صدر راجہ حسین مقپون شامل ہونگے اور معاون خصوصی فاروق میر کی سربراہی میں مسلم لیگ(ن) یوتھ ونگ، ایم ایس ایف، لائر ونگ، لیبر ونگ اور اقلیتی ونگ کے صدر اور جنرل سیکریٹریس شامل ہونگے۔ یہ دونوں کمیٹیاں شہید امن کی برسی کے حوالے سے سے مقام اور تاریخ کے تعین کیلئے باہمی مشاورت سے فیصلہ کرئینگے۔

اجلاس میں پارٹی رہنماوں اور ورکرز نے شہید امن کی قربانی کے اعتراف میں سول ایوارڈ سے نوازنے کا مطالبہ کیا تاکہ انکی امن کیلئے قربانی کو دنیا بھر میں اجاگر کیا جاسکے۔ وزیراعلیٰ حافظ حفیظ الرحمن نے کہا کہ مسلم لیگ(ن) پر گلگت بلتستان کے عوام نے مکمل اعتماد کرتے ہوئے دو تہائی اکثریت سے کامیاب کرایا مسلم لیگ (ن) عام عوام کی جماعت ہے تمام وزراء اور پارٹی کے منتخب ممبران اسمبلی کو ہدایت کی ہے کہ ضلعی سطح پر ہونے والے پارٹی اجلاسوں میں باقاعدگی سے شرکت یقینی بنائیں تاکہ عوام سے رابطہ برقرار رہے اور انکے مسائل حل کیے جائیں۔ وزیراعلیٰ نے کہا کہ وزیر اعظم پاکستان و قائد عوام محمد نواز شریف گلگت بلتستان کی تعمیر وترقی میں خصوصی دلچسپی لے رہے ہیں۔ جمہوریت مخالف قوتوں نے مسلم لیگ (ن) کی حکومت ختم کر کے منتخب وزیر اعظم کو جلد وطن کیا لیکن پاکستانی عوام کے دلوں سے انکی محبت ختم نہیں کرسکے مسلم لیگ(ن) کی پالیسوں کیوجہ سے وفاق میں مسلم لیگ(ن) کو واضع کامیابی ملی۔ قائد عوام محمد نواز شریف ملک کے وزیر اعظم منتخب ہوئے تو دہشت گردی اپنے عروج پر تھی اور معاشی حوالے سے بھی ملک بحران کا شکار تھا لیکن قائد عوام کی قائدانہ صلاحیتوں کی وجہ سے پاکستان معاشی حوالے سے مستحکم ہو رہا ہے عالمی برادری پاکستان میں سرمایہ کاری کررہی ہے دہشت گردی کے خلاف سول اور ملیٹری قیادت ایک صف پر ہونے کی وجہ سے دہشت گردی کا خاتمہ ہورہا ہے ملک سے کرپشن کا خاتمہ کیا تیل کی قیمتوں میں15سالہ ریکارڈ کمی کی جس کے ثمرات عوام تک پہنچ رہے ہیں عوام فلاح وبہبود منصوبوں کا آغاز کیا جارہا ہے۔ مسلم لیگ(ن) کی عوام دوست پالیسی کی وجہ سے آئندہ وفاقی حکومت بھی انشاء اللہ مسلم لیگ(ن) کی ہوگی۔

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button