گلگت بلتستان

پامیر ٹائمز کی خبر پر ایکشن، الخدمت فاونڈیشن نے خلتی میں ایک ہی خاندان کے تین خصوصی افراد کو وہیل چیرز فراہم کر دیے

خلتی(پریس ریلیز) الخدمت فاونڈیشن گلگت بلتستان نے پامیر ٹائمز کی خبر پر نوٹس لیتے ہوئے خلتی سے تعلق رکھنے والے ایک ہی گھر کے تین معذور بہن بھائیوں نظام الدین ، شمس الدین اور شابینہ خان میں فری وہیل چیئر مشن کے تعاون سے وہیل چیئرز تقسیم کئے ، اس موقع پر صدر الخدمت فاونڈیشن گلگت بلتستان حبیب الرحمن اور پروگرام منیجر محمد طاہر رانا نے پامیر ٹائمز کا شکریہ ادا کیا کہ انہوں نے ایک انتہائی مستحق گھرانے کی نشاندہی کی جس کی وجہ سے ان نادار افراد کی مدد یقینی ہوئی ، الخدمت فانڈیشن گلگت بلتستان کے سماجی خدمات کے پروگرام آفیسر عبدالکریم اور انکی ٹیم نے متاثرہ گھرانے کا دورہ کیا اور وہیل چیئرز تقسیم کئے ۔

Print Friendly, PDF & Email

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button