چترال

وزیر اعلی خیبر پختونخواہ نے چترال میں انفراسٹرکچر کی بحالی کے لئے 65 کروڑ روپے گرانٹ کا اعلان کردیا

چترال (نذیرحسین شاہ نذیر )چترال سے رکن صوبائی اسمبلی سلیم اورسیدسردارحسین شاہ گذشتہ روزپشاورمیں وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا پرویزخٹک سے خصوصی ملاقات میں چترال کودرپیش مسائل اورمشکلات سے آگاہ کیا۔جس پروزیراعلیٰ خیبرپختونخوا پرویزخٹک نے انفراسٹرکچرکی تسلی بخش بحالی کے لئے 65کروڑروپے خصوصی فنڈزدینے کااعلان کیا اورایم پی ایز کی دعوت پر مارچ کے آخرمیں چترال آنے کابھی وعدہ کیا۔وزیراعلیٰ پرویزخٹک نے کہاکہ صوبائی حکومت چترالی عوام کے تمام دکھ درد میں ان کے ساتھ شانہ بشانہ کھڑے ہیں۔ چترال میں انفرا سٹر کچر کی بحالی کے لئے جنگی بنیادوں پر اقدامات اٹھائے جائیں گے کیونکہ سردیوں کے موسم تعمیراتی کاموں کے لئے موزوں نہیں۔اب تمام ترقیاتی اوربحالی کے کام شروع کیاجائے گااورمون سون سیزن سے قبل بحالی کے کاموں کو پایہ تکمیل تک پہنچایاجائے گا۔

چترال سے رکن صوبائی اسمبلی سلیم خان اورسیدسردارحسین شاہ نے کہاکہ چترال میں سیلاب کے بعد زلزلے کی آفت نے چترال کے عوام کی مشکلات کو بڑ ھا دیا جسکے بعد توجہ سیلاب سے ہٹ کر زلزلہ زدگان کی طرف مبذول ہوگئی تھی۔قدری آفات کے بعدتمام سرکاری اورغیرسرکاری اداے سرعت کے ساتھ کام کرتے ہیں۔انہوں نے کہاکہ مزیدکہاکہ وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا کی طرف سے دے گئے 650ملین روپے کی پی سی ون تیارکررہے ہیں ۔محکمہ سی اینڈ ڈبلیواورٹی ایم اوکے زریعے ٹینڈرکیاجائے گااوربہت جلدمتاثرہ علاقوں میں بحالی کے کام شروع کیاجائے گا۔رکن صوبائی اسمبلی سلیم خان اورسیدسردارحسین شاہ نے کہاکہ وزیراعلیٰ خیبرپختونخواچترال کے بحالی اور ترقیاتی کاموں میں ذاتی دلچسپی کا مظاہر ہ کررہے ہیں۔جس کی وجہ سے ہم اہالیان چترال کی طرف سے اُن کوخراج تحسین پیش کررہے ہیں۔

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button