Uncategorized

استور میں شجرکاری مہم کا آغازہوگیا

استور (سبخان سہیل) استور کے ضلعی ہیڈ کواٹر گوریکوٹ میں محکمہ جنگلات استور کی جانب سے 2016شجرکاری مہم کے سلسلے میں ایک پر وقار تقریب جمنیزیم حال گوریکوٹ میں منعقد ہوئی ۔ تقریب کے مہمان خصوصی پارلیمانی سیکرٹری سیاحت وثقافت گلگت بلتستان برکت جمیل تھے۔ تقریب میں سیکرٹری جنگلات گلگت بلتستان سجاد حیدر، کنزرویٹر دیامر استور زمرد خان، ڈپٹی کمشنر استور رحمن شاہ، اسسٹنٹ کمشنر شونٹر شیر افضل، اسسٹنٹ کمشنر ہیڈکواٹر،چیر مین گلگت بلتستان نیشنل مومنٹ، ڈاکٹر غلام عباس، پاکستان مسلم لیگ ن استور کے جنرل سیکرٹری محمد سیلم خان، دیگر سرکاری آفیسران سیاسی و سماجی رہنماوں کے علاوہ عوام کی ایک بڑی تعداد نے شرکت کیا۔

تقریب سے خطاب کرتے ہوئے پارلیمانی سیکرٹری کھیل ثقافت گلگت بلتستان نے کہا کہ مسلم لیگ ن کی حکومت میرٹ کی پالیسی پر کام کرتی ہے اگر کوئی سرکاری آفیسر غیر قانونی کام کرئے گا تو ہم اس وقت اسے کبھی معاف نہیں کریں گے۔ ضلع استور انتہائی پسماندہ ضلع ہے اس ضلعے کو ہم گلگت بلتستان کا مثالی ضلع بنائیں گے استور ویلی روڈ تھلیچ سے مشکن تک کا روڈ بہت جلد ٹینڈر ہوگا اس روڈ کے لیے تیس کرورڈ روپے منظور ہوچکے ہیں ۔ استور روڈ کے کے ایچ طرز کا روڈ بنایا جائے گا یہ روڈ چائناء کمپنی کو دیا جائے گا ۔ وزیر اعلی گلگت بلتستان استور کی تعمیر و ترقی پر بہت ہی دلچپی سے کام لے رہے ہیں ہماری حکومت انشاللہ استور روڈ سمیت دیگر اہم منصوبوں کو بہت جلد پایہ تکمیل تک پہنچائے گی۔پاکستان میں جنگلات کل 4.58فیصد ہے۔ جبکہ گلگت بلتستان میں یہ ریشو 9.40فیصد تک ہے ہمیں اپنے جگلات کی حفاظت کرنے کی ضرورت ہے ایک عام آدمی کو جنگلات کے نقصانات اور فائدے کے بارے میں شعور دینے کے لیے اس طرح کی تقریبات کا انقاد کرانا ہوگا جسے ایک عام آدمی کو جنگلات کے فائدے اور نقصان کا علم ہوگا۔ جنگلات قدرتی نعیمت ہے اس کی قدر کرتے ہوئے اس کی غیر قانونی کاٹیائی کو روکنا ہوگا۔ میں تمام لوگوں سے اپیل کرتا ہوں جو پودے لگاتے ہو اس کی حفاظت کریں ۔ تقریب سے ڈپٹی کمشنر رحمن شاہ نے خطاب کرتے ہوئے کہا آج شجر کاری کی مہم کی تقریب کا اصل مقصد ہے لوگوں کو اس حوالے سے آگاہ کرنا ہے کہ پودئے لگائیں اور ان کی حفاظت کریں تاکہ ہمارے ماحول کو مزید بہتر بناسکیں درخت لگائیں یہ صدقہ جاریہ ہے ۔

تقریب سے سیکرٹری جنگلات سجاد حیدر نے خطاب کرتے ہوئے کہا کی استور میں جنگلات کی کاٹائی کو روکنے میں ہم ایک حد تک کامیاب ہوئے ہیں۔استور کی سر زمین جہان قدرتی حسن سے مال مال ہے وہی قدرتی نعمتوں کا بھی زخیرہ ہے استور جڑی بوٹی کے حوالے سے پوری گلگت بلتستان کا ہب ہے اس کی حفاظت کرنا ہوگا ۔ یہ جڑی بوٹی کو ایک قانونی اور مناسب شکل میں اگر یہاں سے نکلا جائے تو اربوں روپے کمایا جاسکتا ہے اس لیے بھی اس کی حفاظت ضروری ہے ہم ہر سال لاکھوں پودے لگاتے ہیں مگر مقامی لوگ اس کی حفاظت نہیں کرتے ہیں جس کی واجہ سے یہ ختم ہوتے ہیں ان کی حفاظت کے لیے مقامی لوگوں کی تعاون کی ضرورت ہے۔ تقریب سے ڈاکٹر غلام عباس، محمد سلیم خان اور دیگر شرکا نے بھی خطاب کیا۔ ڈی ایف او استور سیلم اللہ خان نے آخر میں تما م شرکا کا خصوصی شکریہ ادا بھی کیا تقریب کے آخر میں پارلمانی سیکرٹری برکت جمیل نے جمنیزم حال کے گرونڈ میں ایک پودہ لگا کر شجر کاری مہم کا افتتاح کیا۔

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

یہ بھی پڑھیں
Close
Back to top button