گلگت بلتستان

آئینی کمیٹی تحلیل ہونے کی خبر خودساختہ پروپیگنڈا ہے، صوبائی وزیر اطلاعات ابرہیم ثنائی

گلگت(پ ر)صوبائی وزیر اطلاعات وتعلیم حاجی محمد ابراہیم ثنائی نے کہا ہے کہ وفاق کی بنائی گئی آئینی کمیٹی گلگت بلتستان کی بہتر مفاد کیلیئے مخلصانہ انداز میں کام کر رہی ہے تحلیل کے حوالے سے خودساختہ پراپیگنڈوں میں کوئی صداقت نہیں ہے۔پیپلز والے خود علاقے سے مخلص نہیں اسلئیے آئے روز سازشوں میں مصروف ہیں۔

اپنے ایک بیان میں صوبائی وزیر نے کہا ہے کہ وفا ق نے گلگت بلتستان کو تمام بڑے مسا ئل حل کر نے کیلئے عملی اقدا ما ت کیئے ہیں ، گلگت بلتستان کی عوام کو ما یو س نہیں کر ینگے مو جود ہ صورتحا ل پر گہری نظر ہے اور عوام کے حق میں بہترین فیصلہ کر ینگے چار آدمیوں کے جمع ہونے سے حکومتی اقدامات کو ٹھیس نہیں پہنچ سکتا۔ہما ر ی حکو مت خطے میں میگا پرا جیکٹس پر کا م شروع کیا ہے اقتصا د ی راہدا ر ی اور بھا شا ڈ یم جیسے میگا پرا جیکٹس سے گلگت بلتستا ن سمیت پور ے ملک کے تقد یر بد ل جا ئیگا۔

انہو ں نے کہا ہے کہ دیا مر بھا شا ڈیم ، بو نجی ڈیم او ر علا قے میں جا ری دیگر میگا منصو بو ن کی تکمیل سے عوام خو شحا ل ہو نگے ۔انہوں نے مذید کہا ہے کہ صوبائی حکومت عوام کی زندگیوں میں بہتری لانے کیلئے جامع پلان پر کام کررہی ہے اورہر حال میں امن و عامہ کی صورت حال کو بہتر بنائیں گے۔

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button