گلگت بلتستان

ہنزہ، کریم آباد میں خطرناک کیڑے درختوں پر حملہ آور، پھول مکمل کِھلنے سے قبل ہی گرنے لگے

ہنزہ ( بیورو رپورٹ) ہنزہ کریم آباد کے محلہ درمشل ، برونگشل اور غرہ بریس میں پھلد ار اور غیرپھلدار درختوں پر خطرناک کیڑوں کا حملہ۔ جب سے درختوں پر پھولوں نے کھلنا شروع کیا ہے تب سے خطر ناک کیڑے حملہ آور ہوگئے ہیں۔ درختوں کو چھونے پے انسانی جلد میں خارش شروع جاتی ہے۔ علاقے کے مکینوں کا محکمہ زراعت سے قبل از وقت کیڑوں پر کنٹرول کرنے کا مطالبہ۔ علاقہ مکینوں نےکہا کہ دو ہفتے قبل مقامی ایل ایس او کے نمائندوں کی وساطت سے محکمہ زراعت ہنزہ نگر کے حکام کو اس صورتحال سے آگاہ کر دیا تھا مگراب تک اس پر کوئی شنوائی نہیں ہوئی ہے، جبکہ دوسری طرف کیڑوں کے شکار سے پھلدار اور غیر پھلدار درختوں کے پھول مکمل کھلنے سے قبل ہی گرنے لگے ہیں۔

علا قہ مکینوں نے محکمہ زراعت کے حکام سے پرزور مطالبہ کیا ہے کہ درختوں پر اچانک حملہ وار ہونے والے کیڑوں پر بروقت کٹرول کیا جائے بصورت دیگر ایک طرف رواں سال درختوں پرلگنے والے پھلوں بھی نقصان ہوگا تو دوسری جانب ان کیڑوں کی وجہ سے جلدی بیماریاں پھیلنے کا بھی خدشہ ہے۔

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button