گلگت بلتستان

شاہراہ قراقرم کی بدنش سے گلگت بلتستان کا ملک کے دیگر علاقوں سے رابطہ منقطع

اسلام آباد (فدا حسین )شاہراہ قراقرم کی بندش سے گلگت بلتستان کاملک کے دیگر علاقوں سے زمینی رابطہ منقطع ہوگیا ہے۔رابطہ منقطع ہونے کی وجہ حالیہ بارشیں اور اس کے بعد متعدد مقامات پر زمینی تودے اور چٹانیں گرنا بتائی جا رہی ہیں ۔تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز راولپنڈی سے گلگت بلتستان جانے والی گاڑیاں ہری پور اور ٹیکسلا سے واپس ہوگئی ہیں ۔ کوہستان پولیس کے اہلکاروں کے مطابق دیامر بھاشا کے نزدیک ہربن نالہ اور بشام کے قریب علاقہ جیجال کے مقام پر روڈ بلاک ہے جسے کھولنے کیلئے ایف ڈیبلو او کے اہلکار مشینری کے ہمراہ کام کرنے رہے ہیں تاہم ہربن کے علاقہ کے میں ہونے والے بلاک پر کام ہونے یا نہ ہونے کے حوالے انہوں نے لاعلمی کا اظہا رکیا۔ادھر بشام میں نیٹکو اہکاروں کے مطابق تھاکوٹ کے نزدیک بلاک ہونے والے روڈ کو کھول دیا گیا ہے۔

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button