گلگت بلتستان

3ارب77کروڑ80لاکھ روپے کے مختلف منصوبے منظوری کے لئے جی بی ڈی ڈی ڈبلیو پی کے اگلے اجلاس میں پیش کئے جائیں گے

گلگت ( پ ر)چیف سیکریٹری گلگت بلتستان سید طاہر حسین کی زیر صدارت GBDDWPکا اجلاس ہوا،اجلاس میں گلگت بلتستان کے مختلف محکمہ جات جن میں محکمہ داخلہ،بجلی،قدرتی وسائل،تعمیرات اورمحکمہ سیاحت کے سات منصوبہ جات جن کی مجموعی لاگت چار ارب 36کروڑ 94لاکھ بنتے تھے،بحث کیا گیا۔اجلاس میں محکمہ داخلہ کے تحت دارالامان کا منصوبہ جو کہ 10کروڑ49لاکھ روپے ،بجلی کے دو منصوبے جن کی لاگت 32کروڑ 60لاکھ،بورڈآف انویسٹمنٹ کا ایک منصوبہ جسکی لاگت6کروڑ71لاکھ روپے بنتی تھی،منظورکیا گیا جبکہ محکمہ تعمیرات اور محکمہ سیاحت کا ایک ایک منصوبہ جنکی مجموعی لاگت3ارب77کروڑ80لاکھ روپے بنتے تھے اگلے فورم کی منظوری کیلئے سفارش کی گئی ۔

اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے چیف سیکریٹری گلگت بلتستان سید طاہر حسین نے محکمہ منصوبہ بندی کی کارکردگی کو سراہتے ہوئے کہا کہ محکمہ جات کو رواں مالی سال کے آخر تک منصوبوں پر مختص کردہ فنڈز کو استعمال میں لایا جائے تاکہ ترقی کا پہیہ نہ رک سکے۔

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button