Uncategorized

سکردو میں جشن نوروز اور یومِ پاکستان کی تقریبات کا آغاز ہوگیا

سکردو(نامہ نگار)یوم پاکستان اور جشن نوروز کے حوالے سے سکردو میں رنگا رنگ تقریبات کا آغاز ہوا ہے ۔ سکردو میں آج جشن نوروز اور یوم پاکستان کے سلسلے میں پولو ٹورنامنٹ شروع ہوگئے ہیں اس سلسلے میں مقپون پولو گرونڈ سکردو میں پولو کی افتتاحی نگارنگ تقریب منعقد ہوئی ۔تقریب میں پولو کے کھلاڑیوں سمیت عوام کا ایک جمہہ غفیر گرونڈ میں موجود تھے ۔ پولو ٹورنامنٹ کا آغازنیزہ بازی کے ایک خوؓبصورت مقابلے سے ہوا۔ مقابلے میں پولو کے تین مائیہ ناز کھلاڑیوں نے حصہ لیا؛۔بعد ازاں سکردو کی مقبول پولو ٹیم انچن اور مقپون کے درمیان مقابلہ ہوا ۔

پولو ٹورنامنٹ کی افتتاحی تقریب کے مہمان خصوصی ڈپٹی کمشنر سکردو سید موسی رضا تھا ۔جبلکہ دیگر مہمانوں میں ڈی آئی جی پولیس بلتستان ڈویژن اشفاق احمد، ایس ایس پی گلفام نآصر ،اے سی سکردو ندیم ناصر اور معروف کوہ پیماہ حسن سدپارہ اور دیگر گئی مہمانوں نے شرکت کیں ۔ ڈی آئی جی پولیس اشفاق احمد نے گیند پھینگ کے پولو ٹورنامنٹ کا آغاز کیا ۔ پہلے ہاف میں مقپبوں نے تین اور انچن نے ایک گول سکور کیا تھا ۔ ہاف کے دوران سکردو کے کراٹے کلب کی طرف سے کراٹے کا خوبصورت مقابلہ ہوا۔ اس موقع پر کراٹے نوجوان اور نو عمر کھلاڑیوں نے کراٹے کے خوبصورت کرتب دیکھا کر لوگوں کی دلچسپی اور زوق میں اضافہ کردیا ۔ گرونڈ میں موجود ہزاروں چائقین نے کراٹے کے خوبصورت مقابلے پر زبردست داد دی ۔

9 roz 03

دوسر ا ہاف شروع ہوا تو مہمان خصوصی سید موسی رضا نے گیند پھینگ کر دوسرے ہاف کا اآغاز کردیا ۔ پولو میچ میں اوس وقت زبردست دلچسپی پید اہوئی جب مقپون کے دو کھلاڑیوں نے گیند پکڑ کر سید ھا گول پر بھینگ دیا۔ مقپوں پولو ٹیم نے پہلا مقا بلہ ۳ کے مقابلے میں نو گول سے شکست دیکر پہلا پولو میچ چیت لیا۔یوم پاکستان اور نوروز کے سلسلے میں سکردو میں مختلف مقامات پر تقریبات جاری ہیں اور پولو کے علاوہ کرکٹ ، ہاکی اور فت بال کے مقابلے کا بھی انعقاد کیا جارہا ہے۔ سکردو میونسپل سٹیڈیم میں کرکٹ کے مقابلے بھی شروع ہوچکے ہیں۔

9 roz 05

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button