ماحول

تحصیل اشکومن کے علاقے پکورہ میں صفائی سے متعلق آگاہی اجاگر کرنے کے لئے واک کا انعقاد

چٹورکھنڈ(کریم رانجھا) ؔ پکورہ میں سول سوسائٹی کے زیر اہتمام صفائی کے متعلق شعور اجا گر کرنے کے لئے واک کا اہتما م کیا گیا تھا جس میں زندگی کے مختلف شعبوں سے تعلق رکھنے والے افراد کے علاوہ بوائے سکاؤٹس اور گرلز گائیڈز نے بھی شرکت کی ۔واک سے قبل تقریب کا اہتمام کیا گیا تھا جس سے خطاب کرتے ہوئے مقررین نے صفائی کی اہمیت پر روشنی ڈالی۔مقررین کا کہنا تھا کہ آبادی میں اضافے کی وجہ سے ماحولیاتی آلودگی میں اضافہ ہورہا ہے جس سے مختلف بیماریاں جنم لے رہی ہیں۔اپنے ماحول کو صاف رکھنا بحثیت انسان ہم سب کی ذمہ داری ہے ۔معمولی توجہ سے ہم اپنے ماحول کو صاف رکھ سکتے ہیں ۔آلودگی پھیلانے میں پولی تھین بیگز،کولڈ ڈرنکس کے بوتل اور دیگر بیکار اشیاء اہم کردار ادا کرتے ہیں جنہیں مناسب طریقے ٹھکانے لگانے کی ضرورت ہے۔اس آلودگی کے باعث قدرت کا اہم عطیہ پانی بھی پینے کے قابل نہیں رہا لہٰذا ہر ذمہ دار شہری کا فرض ہے کہ وہ اپنے اردگرد کے ماحول کو صاف رکھنے میں اپنا کردار ادا کریں۔تقریب کے بعد شرکاء نے پکورہ بازار ایریا میں موجود کچرے کو جمع کرکے ٹھکانے لگا دیا۔واک کے دوران شرکاء نے پلے کارڈز اٹھا رکھے تھے جن پر’’صفائی کی عادت ،صحتمندی کی ضمانت‘‘ ’’آلودگی سے انکار،زندگی سے پیار‘‘ ’’ماحول کی صفائی،ہم سب کی ذمہ داری‘‘ جیسے نعرے درج تھے۔اس مہم میں مختلف شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والے افراد ،اساتذہ،سینئیر سیٹیزن،اسماعیلی بوائے سکاؤٹس اور گرلز گائیڈز کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button